حکومتی اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی جب کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کو بچانے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔


ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادیوں جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اداروں پر تنقید کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔
شرکا نے کہا کہ انتخابات عمران خان کے دباو پر نہیں اتحادیوں کے فیصلے پر ہوں گے، سیاست میں اداروں کو گھسیٹنا غیر جمہوری عمل ہے، عمران خان ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتیں عمران خان کے بیانیے کا جواب دیں گی۔
اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ قبل از وقت انتخابات سود مند آپشن نہیں ہے۔
مزید برآں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے حمزہ شہباز کو اپنے پاس بلا کر استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن سےفوری طور پر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں آئی ایم ایف کا پیسہ پاکستان آنے کے بعد عوام کو ریلیف پیکج دئیے جانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس کے بعد وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب کے انتخابات کسی کی مقبولیت اور غیر مقبولیت کا تعین نہیں کر رہے، یہ صرف20 نشستوں پر الیکشن تھا اس میں ہمارے ووٹ بڑھے ہیں۔ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے 2018 سے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹ، فتنوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، عمران خان سازش کے ذریعے اقتدار تک پہنچا، ان کی وجہ سے پاکستان معاشی بحران کا شکار ہوا۔
سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان ایک گمراہ آدمی ہے، ہماری قیادت نے ملک کی خاطر قربانیاں دیں ،جیلیں کاٹیں،شام تک دھاندلی کا شور مچاتے رہے،رزلٹ آنا شروع ہوگیا تو خاموش ہوگئے۔
اس موقع پر جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، وہ اداروں کی تذلیل کررہے ہیں،پاکستان کی معیشت کو انہوں نے تباہ وبرباد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ایجنڈے پر آئے ہیں اور وہ اس ایجنڈے کو ملک کے کونے کونے میں پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتحادیوں نے فیصلہ کیا کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔
میاں افتخار حسین نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ وبرباد کر دیا،پنجاب میں صاف شفاف الیکشن کے نتائج سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لئے ہماری جنگ جاری رہے گی، کوئی بھی شخص آئین سے بالا تر نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کے دوران بار بار غائب ہوتا رہا، اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ عمران خان کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی،الیکشن میں ہارے سیاسی ورکر کا حوصلہ کبھی کم نہیں ہوتا، ملکی حالات کی بہتری کیلئے اتحادی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے باوجود الیکشن کمیشن پر الزاما ت لگائے جارہے ہیں،دوسروں کو طعنہ دینے والوں کے اپنے بچے ملک سے باہر ہیں۔
پٹیرول کے بعد جیٹ فیول بھی جیٹ فیول 56 روپے 97 پیسے سستا
- 14 hours ago

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے
- 12 hours ago

صارفین کیلئے خوشخبری ،فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان،مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی
- 15 hours ago
لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ
- 12 hours ago

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنےکا اعلان کردیا
- 14 hours ago

قومی اسمبلی نے 407 کھرب 41 ارب روپے لازمی اخراجات کی منظوری دیدی
- 15 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چارملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے مصر روانہ
- 17 hours ago
قطر کی طرف سے تحفے میں دیا گیا لگژری جہاز ٹرمپ کو موصول،طیارہ نیا ائیر فورس ون بنے گا
- 14 hours ago

دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سر پرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھاہم نے وہ کر دکھایا،ٹرمپ
- 16 hours ago

امن مذاکرات پر مشاورت،وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے
- 18 hours ago

آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ،وزیر دفاع
- 16 hours ago

9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری
- 17 hours ago









