جی این این سوشل

پاکستان

راولپنڈی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

نشیبی  علاقوں  اور گوالمنڈی کے علاقوں میں ریسکیو اہلکار نے آگاہی پیغام دینا شروع کر دیے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

راولپنڈی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی میں شدید بارشوں کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ نالہ لائی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔

 راولپنڈی میں مسلسل اورموسلادھار بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ برساتی پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ ڈھوک سیدان، ڈھوک کالاخان، جان کالونی سمیت متعدد علاقے  تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

کالج روڈ سمیت راولپنڈی کے تجارتی مراکز پانی میں ڈوب گئے۔ راجہ بازار، موتی بازار، موچی بازار میں سینکڑوں دکانوں میں پانی داخل ہو گیا۔

بازاروں کے سیلابی پانی میں متعدد تاجر پھنس گئے۔ تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ جامع مسجد روڈ،سٹی صدر روڈ اور موچی بازار میں کئی کاریں پانی میں ڈوب گئیں۔

گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی  کا لیول 15 فٹ سے اوپر ہو گیا۔ ریسکیو راولپنڈی نے ایمرجنسی سائرن بجا دیے۔ انتظامیہ نے فوج کو طلب کر لیا۔

نشیبی  علاقوں  اور گوالمنڈی کے علاقوں میں ریسکیو اہلکار نے آگاہی پیغام دینا شروع کر دیے۔

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع  خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ  ائیر پورٹ  کا دورہ

سیالکوٹ : سابق وزیر اعلی پنجاب اور وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے آج(پیر) سیالکوٹ کے ہوائی اڈے کا دورہ کیا۔

انہوں نے دورے کے دوران آمد اور روانگی کے ٹرمینلز پر مسافروں کیلئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ، انہوں نے سہولتوں پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن کیلئے ایک گھنٹے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیگریشن کائونٹرز میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں ، ہماری جلسے کی درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے ، اسد قیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اگر عدالتیں ایسے میرٹ پر فیصلے کریں، پی ٹی آئی جلد حکومت میں ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں ، ہماری  جلسے کی درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے ، اسد قیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اگر عدالتیں ایسے میرٹ پر فیصلے کریں، پی ٹی آئی جلد حکومت میں ہو گی۔ 

میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصرنے کہا کہ موجودہ حکومت کے جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں،اس جمہوریت کو جتنا نقصان اس الیکشن کمشنر نے پہنچایا کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں جلسے جلوس کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم درخواست دے کر ہر شہر میں ہر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں،لیکن ہماری درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے۔

اگر ہمیں احتجاج نہ کرنے دیا تو پارلیمنٹ کے ذریعے روکیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں، ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کچھ لوگ میرے خلاف انکوائری چاہتے ہیں، محسن نقوی

پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا، وفاقی وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچھ لوگ میرے  خلاف انکوائری چاہتے ہیں، محسن نقوی

سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ میرے خلاف انکوائری چاہتے ہیں جبکہ پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا۔

ایف آئی اے لاہور آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا گندم کے معاملے سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہے، پنجاب حکومت بیرون ملک سے نہیں یہاں کسانوں سے گندم خریدتی ہے، گندم درآمد کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ وفاقی حکومت کی کوئی بدنیتی نہیں تھی، پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا، کچھ لوگوں کی خواہش ضرور ہے کہ میرے خلاف انکوائری کرائی جائے، کسی کی خواہش پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں نے اور میری پوری ٹیم نے 12،13 ماہ کام کیا، رشوت لینے اور دینے والے پر لعنت ہے، اگر 10 سال بعد بھی ہمارے خلاف کچھ نکل آیا تو جواب دہ ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں، کے پی پولیس کی تعریف نہیں کروں گا تو زیادتی ہوگی، خیبرپختونخوا کے آئی جی اور پولیس دن رات کام کر رہی ہے، دہشتگرد ناکام ہوں گے، سندھ پولیس بھی کچے میں دلیری کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی اے این ایف نے چارج سنبھال لیا ہے، نارکوٹکس سے متعلق بہت جلد اچھا رزلٹ ملے گا، سکولز اور کالجز میں منشیات فراہمی کی روک تھام کا مقابلہ کریں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ایف آئی اے بالخصوص لاہور ریجن نے اوور بلنگ کے حوالے سے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے، 310 ملین یونٹس کا ریلیف صارفین کو واپس کیا گیا جس کی پاور ڈویژن اور وزیراعظم نے بھرپور تعاون کیا اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll