اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اتحادی جماعتوں کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پریس کانفرنس اپنا سامان باندھنے کا اعلان تھا، سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی ، امید ہے کہ سپریم کورٹ دباؤ میں نہیں آئے گی۔


تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ دباؤ میں نہیں آئے گی کیونکہ بائیس کروڑ لوگ اس سے انصاف کی توقع کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت افسوس ہے کہ یہ مقدمہ لائیو دکھانے کی اجازت نہیں ، اگر لائیو ہوتا تو ساری دنیا دیکھتی جج صاحبان نے انتہائی بدتمیزی اور بدتہزیبی کو برداشت کیا ، پی ڈی ایم کے وکیل کمزور دلائل کی وجہ سے بدتمیزی پر زور دیتے رہے ، یہ کیس انتہائی کمزور ہے صرف دباؤ ڈال کر کارروائی لمبی کرنے کی کوشش ہے۔
فواد چوہدری نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو کس حیثیت سے وزیراعظم ہاوس میں بٹھایا گیا ، مریم نواز نے عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنس کی ، وہ ضمانت پر ہیں ان کی اپیل 3 سال سے ختم نہیں ہوئی ، مریم کو جیل جانا چاہیے، ان کے والد اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں، نواز شریف لندن کے تمام ریسٹورنٹ کی سیر کر رہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ یہ لوگ سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنا شروع ہو گئے ہیں، ڈپٹی اسپیکر نے اپنے بالوں سے خط نکالا اور رولنگ دی، یہ بے شرم آدمی ہیں جو ملک سے فرار ہوگئے۔
انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پریس کانفرنس کی ان کی حیثیت کیا ہے، جن کی اپنے حلقوں میں حیثیت نہیں انہیں اکٹھا کیا ہوا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھیوں کے ساتھ 14 سال سے جو سلوک کر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے، اس نے سندھ حکومت کے پیسے اسلام آباد میں لگائے، اس کا پنجاب سے تعلق کیا رہ گیا ہے، صرف 6 سیٹیں ہیں ان کی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلم بھوتانی بے شرم آدمی ہیں جو مانتے ہیں کہ میں اسٹیبلشمنٹ کا چمچہ ہوں، بے شرمی کی تصویر لگانی ہو تو ان کی تصویر لگا دیں۔
فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمٰن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا پنجاب سے تعلق کیا ہے، ان کی حیثیت کیا ہے، ان کے پنجاب میں 5 فیصد ووٹ بھی نہیں ، یکجا ہو کر بھی انہوں نے عمران خان سے شکست کھائی ہے ، انہیں جوتے کھا کر گھر جانے کی عادت ہے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو مبارک باد دیتا ہوں، 11 چہروں سے ملک کی جان چھوٹ رہی ہے، 11 لوگوں نے اقتدار میں اب کبھی نہیں آنا۔
پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ رولنگ کے بارے میں تو ان 11 لوگوں نے بات ہی نہیں کی ، پاکستان کی ریاست کے ولن کے چہرے آج نظر آئے ہیں، ہم چاہتے تھے کہ رات کو ہی عدالت میں سماعت ہونی چاہیے، فل کورٹ کے مطالبے کا مقصد صرف کیس لمبا کرنا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو پنجاب کے کیس کا فیصلہ دینا چاہیے ، پنجاب 3 ماہ سے بغیر حکومت کے چل رہا ہے، گورنر پنجاب اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کل توہینِ عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ، حمزہ شہباز ووٹ سے نہیں، سپریم کورٹ کے آرڈر سے وزیرِ اعلیٰ بنے ہوئے ہیں، حمزہ شہباز کس حیثیت سے وزیرِ اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں؟
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف کے پاس ووٹ زیادہ ہیں لیکن وہ اپوزیشن میں ہے، کروڑوں لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 4 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- an hour ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 2 hours ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 4 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 3 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- an hour ago

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 4 hours ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 2 hours ago

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 6 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 5 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 6 hours ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 2 hours ago