بھٹو کا فیصلہ بھی فل کورٹ نے دیا، کیا آپ کو قبول ہے؟شہباز گل کا بلاول سے سوال
اسلام آباد:رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے فل کورٹ کے مطالبے پر کہا ہے کہ بھٹو صاحب کا فیصلہ بھی فل کورٹ نے دیا تھا،کیا آپکو وہ فیصلہ قبول ہے ؟


سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ بلاول زرداری بار بار فل کورٹ مانگ رہے ہیں، اور تاویل دے رہے ہیں کہ سارے ججز اکٹھے فیصلہ کریں تو درست فیصلہ آئے گا۔
شہباز گل نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے مطالبے پر ان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو صاحب کا فیصلہ بھی فل کورٹ نے دیا تھا، کیا آپ کو وہ فیصلہ قبول ہے۔
بلاول زرداری بار بار فل کورٹ مانگ رہا ہے۔ اور تاویل دے رہا ہے کہ سارے ججز اکٹھے فیصلہ کریں تو درست فیصلہ آئے گا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 25, 2022
ایک سوال ہے ان سے۔ بھٹو صاحب کا فیصلہ فل کورٹ نے دیا تھا۔ کیا آپکو وہ فیصلہ قبول ہے ؟
واضح رہے کہ عدالت نے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہےجو کہ ساڑھے پانچ بجے سنائے جانے کا امکان ہے۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 6 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 6 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 13 minutes ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- an hour ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago



