Advertisement
پاکستان

عمران خان کا قومی اسمبلی کی تمام 9نشستوں پراکیلے ہی ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے 9 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں پر اکیلے ہی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 6 2022، 12:07 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کا قومی اسمبلی کی تمام 9نشستوں  پراکیلے ہی  ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 9 نشستوں پر براہ راست ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو ہوں گے۔ 

اس حوالے سے تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 25 ستمبر کو ہونے والے 9 قومی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں سے چئیرمین تحریک انصاف خود الیکشن لڑیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 2018ء کے جنرل الیکشن میں بھی بہ یک وقت 5 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور پانچوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement