Advertisement
علاقائی

پنجاب کے 9 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

لاہور: پنجاب کے 9 شہر وں میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ لاہور میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کے احکامات جاری۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 31st 2021, 8:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔مراسلے میں پنجاب میں لاہور، راولپنڈی،سرگودہ،فیصل آباد،ملتان سمیت 4 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیوں کی ہدایات جاری کر دی۔

پابندی کا اطلاق بس ،کوسٹر،ٹیکسی،رکشہ، ویگن،چنگچی پر ہو گا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے اورنج ٹرین سپیڈو بس میٹرو بس کی بندش تک تمام پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

دوسری جانب کوروناکے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئےاورنج لائن ٹرین،میٹروبس،سپیڈوبس سروس کو بندکر دیا گیا، اورنج لائن ، میٹرو بس کے ٹریک کو بھی بند کر دیا گیا ، ماس ٹرانزٹ،سرکاری لوکل ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق لاہور شہر میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے اورنج لائن ٹرین ، میٹرو بس سروس اور سپیڈو بس سروس کو آج صبح سے ہی بند کردیا گیا تھا ۔ اورنج لائن کی ٹرینوں کو ڈپو میں کھڑا کردیا گیا تھا جبکہ میٹرو بسوں اور سپیڈو بسوں کو بھی پارک کردیا گیا تھا ۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گزشتہ روز ماس ٹرانزٹ کی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر آج سے عملدرامد ہونا تھا ۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے اورنج لائن اور میٹرو بس کے اسٹیشنز کو بند کرکے سٹاف کو بھی کم کردیا گیا ہے۔

Advertisement
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • ایک دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 21 گھنٹے قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 2 گھنٹے قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • ایک دن قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 34 منٹ قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • ایک دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • ایک دن قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • ایک دن قبل
Advertisement