جی این این سوشل

پاکستان

ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار

کراچی : کراچی  کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے  مرحوم عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ  میں سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت  ہوئی۔

ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کراچی نے  جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے روک دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں کراچی کی سیشن عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی روک دی تھی۔

یاد رہے کہ 18 جون کو  ایک شہری کی جانب سے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ عامر لیاقت کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی۔

عامر لیاقت  کی صاحبزادی دعا عامر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت 9 جون کو اپنی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی خالق حقیقی سے جاملے۔

ان کے اہل خانہ نے اس وقت ہی ان کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا تھا، جس وجہ سے پولیس نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی مگر عامر لیاقت کے بچوں نے عدالت میں بھی پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کیا تھا۔

اہل خانہ کے انکار کے بعد 10 جون کو عامر لیاقت کی تدفین پوسٹ مارٹم کے بغیر عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کردی گئی تھی۔

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا

پیٹ ہیگزے افغانستان، عراق اور گوانتاناموبے میں خدمات انجام دے چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا۔

ٹرمپ نے نامزدگی کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ پیٹ ہیگزے ایک سخت، اسمارٹ اور سب سے پہلے امریکہ میں یقین رکھنے والے ہیں۔جب وہ اس عہدے پر ہوں گے تو امریکا کے دشمنوں کو اس کا نوٹس لینا ہو گا۔ ہماری فوج پھر عظیم ہو گی،امریکا کو پسپائی نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ پیٹ ہیگزے افغانستان، عراق اور گوانتاناموبے میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم میں لاکھوں ڈالر عطیہ دینے والے ایلون مسک کو بھی ایک نئے "حکومتی کارکردگی کے محکمے" کی قیادت کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سابق ریپبلکن پرائمری امیدوار وویک راما سوامی کے ساتھ مل کر اس نئے محکمے کی قیادت کریں گے، حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ نئی باڈی کس شکل میں ہوگی۔

امریکی ایوان بالا سینیٹ پر ریپبلکن پارٹی کا کنٹرول ہے اور وہ ایوان میں اکثریت کی جانب بڑھ رہی ہے کیونکہ امریکی انتخابات کے ایک ہفتے بعد بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

دریں اثنا، ٹرمپ کی مجرمانہ سزا پر نیویارک کی ایک عدالت کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے، جج نے کسی بھی فیصلے کو کم از کم 19 نومبر تک ملتوی کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کی تبدیلی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی،درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف  نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری نے فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا، الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کی تبدیلی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی۔

دائر درخواست میں کہا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری الیکشن ٹریبونل کی سربراہی کر رہے تھے، ن لیگی امیدواروں نے جسٹس طارق جہانگیری ٹریبونل کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن نے لیگی امیدواروں کی درخواست پر ٹریبونل کو تبدیل کر دیا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا الیکشن کمیشن کا 10 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دے، تحریک انصاف کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا 19 ستمبر کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے کر پہلے ٹریبونل کو بحال کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سموگ کا برسوں پرانا مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہوگا، مریم نواز

سموگ کے مسئلے کو چند سال میں حل کر دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سموگ کا برسوں پرانا مسئلہ  راتوں رات حل نہیں ہوگا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سموگ کا مسئلہ برسوں پرانا ہے، راتوں رات حل نہیں ہوگا۔

جنیوا سے لندن پہنچنے پر میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سموگ کے مسئلے کو چند سال میں حل کر دیں گے، ماضی میں سموگ کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 6 سے 7 سال بعد پاکستان میں دوبارہ ترقی آ رہی ہے، پاکستانی معیشت بہتر ہو رہی ہے، اچھی خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان جلد مشکلات سے نکل آئے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll