وزیر اعلی سہیل آفریدی کی ایرانی قونصل خانہ آمد، سپریم لیڈر کے انتقال پر اظہار تعزیت
سپریم لیڈر ایک عظیم انقلابی رہنما تھے جو اسلام کے فروغ اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ہمیشہ کام کرتے رہے،ایرانی قونصل جنرل


پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ایران کے قونصل خانے آمد، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال پر ایرانی قونصل جنرل سے اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا انتقال صرف ایران ہی نہیں پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے، پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام اس مشکل اور غم کے وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئےسہیل آفریدی نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کی نمائندگی کرنے والے دو رہنما تھے، ایک شہید ہو چکے ہیں اور دوسرا قید میں ہے، قرآن میں واضح ہے کہ یہود و نصاریٰ ہمارے دوست نہیں ہو سکتے، تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کو تقسیم کیا یا ان پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام مشکل وقت میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اتحاد کا اظہار کرتے ہیں، اگر ایران کو ڈاکٹرز، ادویات، سپیس نرسنگ یا کسی بھی قسم کی مدد درکار ہوئی تو خیبرپختونخوا بھرپور تعاون کرے گا، ہم متحد ہو کر مقابلہ کریں گے اور دعا ہے کہ اللہ ہمیں بھی شہادت نصیب فرمائے۔.jpg)
دوسری جانب ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خوا نے وزیر اعلیٰ اور وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور ایرانی قوم کے دکھ کا اظہار کیا۔
علی بنفشہ خوا نے کہا کہ دشمنوں نے ہمارے سپریم لیڈر کو شہید کیا جو پوری قوم کے لیے باپ کی حیثیت رکھتے تھے، ہمارے لیڈر شہادت کے متمنی تھے اور اسلام اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ہمیشہ کام کیا۔
ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر ایک عظیم انقلابی رہنما تھے جو اسلام کے فروغ اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ہمیشہ کام کرتے رہے، ایران نے جنگ شروع نہیں کی مگر اپنے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جھکنے کے بجائے مرنا پسند کریں گے، حملے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی تھے جن میں ان کی اہلیہ اور پوتے پوتیاں بھی شہید ہوئے، حملے میں 160 اسکول کے بچے بھی شہید کیے گئے۔
ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ہمارے ساتھ اللہ ہے اور برادر ملک پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کی حمایت ہمیں طاقت دیتی ہے، یہی وہ طاقت ہے جس سے اسرائیل خوفزدہ ہے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 14 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 14 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 19 گھنٹے قبل






