ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے،وزیر دفاع
ایران کی معاہدے پہ رضا مندی کے باوجود ان پہ جنگ مسلط کی گئی ہے، اس کے ایجنڈے میں جو صیہونیوں کا ترتیب شدہ ہے،خواجہ آصف

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ صیہونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے،بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں۔
ایکس پوسٹ میں انہوںنے مزید کہا کہ فلسطین کی سرزمین پہ اسرائیل کے قائم ہونے سے لے کر آج تک اسلامی دنیا پہ جو بھی قیامتیں ٹوٹیں، جو بھی جنگیں مسلط ہوئیں ان کے پیچھے صیہونی سوچ اور ریاست بالواسطہ یا بلا واسطہ کار فرما نظر آئے گی،ان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت اور ہماری افواج کا لوہا دنیا میں مانا جاتا ہے، ہمارے شہداء اور غازیوں کا احسان ہے کہ ہماری خود مختاری محفوظ ہے، ان لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں ایٹمی طاقت بنایا۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایران کی معاہدے پہ رضا مندی کے باوجود ان پہ جنگ مسلط کی گئی ہے، اس کے ایجنڈے میں جو صیہونیوں کا ترتیب شدہ ہے، اس میں یہ بھی شامل ہے کہ اسرائیل کا اثر و رسوخ پاکستان کی سرحد تک لایا جائے۔
جاری بیان میں انہوںنے مزیدکہا کہ افغانستان، ایران اور ہندوستان سب کے مشترکہ ایجنڈا کی بنیاد پاکستان دشمنی ہے اور یہ کہ ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہوجائیں، پاکستان ہر طرف سے دشمنوں میں گھر جائے اور ایک دست نگر ریاست بن جائے، 25 کروڑ پاکستانیوں کو، چاہے وہ وہ کسی بھی مکتبہ فکر سے رکھتے ہوں اختلافات کے باوجود اس سازش اور ازلی دشمنوں کے عزائم سمجھنے کی ضرورت ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اللہ عالم اسلام کو اتحاد دے، دشمن کو پہچاننے کی توفیق دے، فلسطین آزاد ہو، میرا وطن تا قیامت قائم رہے۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago





