Advertisement
پاکستان

کورونا کی تیسری لہر : ملک میں مزید 78 اموات ،4ہزار 757 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ایک دن میں 4 ہزار757 کیسز رپورٹ جبکہ مزید 78 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 1st 2021, 2:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے باعث حکام نے ایک مرتبہ پھر سخت پابندیوں کا انتباہ دیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید78  افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار434ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 50ہزار 397ہے، اب تک کورونا کے  6 لاکھ 67ہزار 957کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح10.8فیصدرہی ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ20ہزار 392ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار365افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 65ہزار 433ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 497 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد87 ہزار  055ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2342افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار557کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 207 مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 57 ہزار 833جبکہ اموات کی تعداد568 تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 024افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار663ہوچکی ہے جبکہ352 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 2848افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک6لاکھ03ہزار126مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔  این سی اوسی کے مطابق  ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکے43ہزار965ٹیسٹ کیےگئے ہیں ۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 11 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 15 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک دن قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 13 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 8 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • ایک دن قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 10 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement