اسلام آباد : وفاقی وزیربرائے خزانہ حماد اظہر نے پاکستان کی جانب سے متعارف کرائے گئے یورو بانڈز میں دنیا کے ممتاز سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وفاقی وزیر برائے خزانہ حما د اظہر نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ روز سرمائے کی منڈی میں کامیابی کے ساتھ پانچ، دس اور تیس سال کی مدت کے لیے یورو بانڈ جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یورو بانڈ پر شرح سود چھ، 7.37 اور 8.87 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں نے ملک کی معیشت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
Pakistan has very successfully concluded its first ever 3-tranche capital market transaction yesterday. With 5, 10 and 30 yr Eurobonds at 6%, 7.375% and 8.875%, leading global investors showed great confidence in our country's economy and future outlook.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 31, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ روز فاقی حکومت نے ڈھائی ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کیے تھے ۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بانڈز کے اجرا سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید بہتری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بانڈز ہونے والی سرمایہ کاری سے بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا بھی پتہ لگایا جاسکے گا۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 19 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 14 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 18 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل







