حکومت رمضان المبارک میں مساجد بند نہیں کر رہی، تراویح بھی ہوگی : مولانا طاہر اشرفی
اسلام آباد : وزیر اعظم کے مشیر برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کاکہنا ہےکہ حکومت رمضان المبارک میں مساجد بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کررہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مساجد بند کرنے نہیں جا رہی، ایس او پیز پرعمل کرتےہوئے مساجد کھلی رہیں گی، رمضان میں تراویح بھی ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ علما نے فتویٰ دیا ہے کورونا ویکسین لگوائی جائے، کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں جہالت ہے، جس نےایک انسان کو بچایا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ میں پوری امت کو ہم نے جمع کیا، گزشتہ پانچ ماہ سے مجھے ذمہ داری دی گئی تھی اس بارے میں بتانا ہے ، ہمارے تعلقات عرب ممالک کے ساتھ تعلقات پہلے کی نسبت بہت بہتر ہیں ، مصر کے ساتھ دس سال بعد تعلقات اچھے ہوئے ہیں جبکہ لیبیا کی قومی حکومت کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے ، پاکستان نےعرب اسلامی ممالک کیساتھ خارجہ پالیسی کی کمی کو دور کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سعودی عرب کے دورے کی دعوت قبول کی ہے اور وہ جلد سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔سعودی ولی عہد نے کہا ہے کہ 40 ارب درخت مشرق وسطیٰ میں لگائیں گے اور گرین پاکستان پر مل کر آگے چلیں گے۔
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 15 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 15 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 16 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 19 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 15 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
