جی این این سوشل

پاکستان

مشکلات کا شکار پاکستان مدد کیلئے پکار رہا ہے:خواجہ آصف

اسلام آباد:لیگی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مشکلات کا شکار پاکستان مدد کے لیے پکار رہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مشکلات کا شکار پاکستان مدد کیلئے پکار رہا ہے:خواجہ آصف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وطن عزیز کا بیشتر حصہ خصوصاً پسماندہ علاقے سیلاب سے تباہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث کروڑوں لوگ بے گھر ہیں اور فاقوں، بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، قوم کو اس وقت صرف سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار بہن بھائیوں پر توجہ دینی چاہیے۔

خواجہ آصف کا اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ سیاست و اقتدار کی جنگ کا وقت نہیں ہے، مشکلات کا شکار پاکستان مدد کے لیے پکار رہا ہے۔

جرم

کوئٹہ : پولیس اہلکاروں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آج کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسےکااعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہیں دی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ : پولیس اہلکاروں اور پاکستان تحریک انصاف  کے کارکنوں کے درمیان تصادم

کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ 

کوئٹہ پولیس نے جلسے کے لیے آنے والے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی، پی ٹی آئی کے جھنڈے لگی گاڑی نے پولیس اہلکاروں کو روند دیا،واقعے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آج کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسےکااعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہیں دی تھی، صبح سے ہی جلسہ گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔

ہاکی گراؤنڈ کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لےرکھا تھا جبکہ مرکزی دروازے کو بھی سیل کردیا گیا تھا، جلسہ گاہ جانے والے تمام راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی تاہم پی ٹی آئی نے کارکنوں کو ہر صورت 2 بجے جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔پارٹی قیادت کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکن پولیس کا حصار توڑ کر ہاکی گراؤنڈ کے قریب پہنچ گئے تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کومنشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے اور ایک گاڑی کےشیشےٹوٹ گئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جھنڈے لگی گاڑی نے متعدد پولیس اہلکاروں کو کچل دیا ۔ 

واقعے میں ڈی ایس پی مقصود لغاری سمیت 5 اہل کار زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 حکومت کا سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر  فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان

گھریلو صارفین کو ٹیرف پر  11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے  22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 حکومت کا سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر  فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان

 حکومت نے سردیوں میں اضافہ بجلی کے استعمال پر  فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔  

 پاور ڈویژن کے مطابق اضافی بجلی کے استعمال پرفی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائےگا۔

پاورڈویژن کا بتانا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملےگا اور اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائےگا۔

بجلی سہولت پیکیج موسم سرما کے3 ماہ یعنی دسمبر2024 سے فروری2025 کیلئےہوگا۔

پاورڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل  اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔

گھریلو صارفین کو ٹیرف پر  11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے  22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

صنعتی صارفین کو 5 روپے 72 پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہوگی۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے موسم سرما اور بہار میں اضافی بجلی استعمال کرنےکیلئےونٹر پیکج کا پلان تیار کرلیا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال کیلئے بنائے گئے ونٹر پیکج کو جنوری سےشروع کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی کے استعمال پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.76فیصد کمی ریکارڈ ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.76فیصد کمی ریکارڈ ہو گئی،ایک ہفتے کے دوران برطانوی برینٹ کی قیمت 2ڈالر9سینٹ کم ہو گئی،عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی 73.54ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.10فیصد کمی ریکارڈہوئی،ایک ہفتے کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 2ڈالر 24سینٹ کم ہو گئی،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 70.12ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll