جی این این سوشل

تجارت

ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں آج ایک روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انٹربینک میں ایک ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 217 روپے 66 پیسےکا ہوگیا ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 222 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب  قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال کےاختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر16ارب ڈالر ہوجائیں گے، پاکستان کو مالی سال 2023 میں 31 ارب ڈالر کی ضرورت رہے گی۔

دنیا

امریکا کے بارڈرز کو محفوظ بنانے اور تارکین وطن کو ملک بدر کرنے پر قائم ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کے امریکا آنے کے خلاف بالکل نہیں ہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ امریکا آئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کے بارڈرز کو محفوظ بنانے اور تارکین وطن کو ملک بدر کرنے پر قائم ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی انتخابات جیتنےکے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی آمد روکنے اور انہیں امریکا سے نکالنے کے اپنے بیانات پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو اپنا پہلے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا کے بارڈرز کو محفوظ بنانے اور تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اپنے بیانات پر قائم ہیں۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق لوگوں کی ملک بدری کی قیمت کے سوال پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ یہ قیمت کی بات نہیں ہے، خاص کر ایسے وقت میں جب لوگوں کو قتل کیا جائے اور منشیات گینگ ملک کو تباہ کررہے ہیں تو ایسے میں لوگوں کو واپس جانا ہوگا اور اس کے سوائے کوئی اور راستہ نہیں۔ 

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کے امریکا آنے کے خلاف بالکل نہیں ہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ امریکا آئیں۔ 

 ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں تارکین وطن کی تعداد لاکھوں میں ہےاور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ لوگوں کو ملک بدر کرنے کے پلان میں حکومت کو معاشی اور نقل و حمل کے چیلنجز درپیش ہونگے۔ 

واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں تارکین وطن کی امیگریشن روکنے اور غیر قانونی رہائش پذیر لوگوں کو نکالنے کی بات کرتے رہےہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ

ونٹر پیکج کا اطلاق آئی ایم ایف اور کابینہ کی منظوری کے بعد ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ

حکومت نے سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج پر غور شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق حکومت  نے موسم سرما میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے  ونٹر پیکج کی تجویز دی ہے، رپورٹس کے مطابق حکومت ونٹر پیکج  جنوری سے اپریل تک شروع کرنےپر غور کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی استعمال کرنے  پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ اس اقدام سے کیپیسٹی پیمنٹ چارجز کا بوجھ کم ہو سکے گا اور ہرطرح کے صارفین کے اضافی بجلی استعمال سے ہزاروں بند فیکٹریاں چل سکیں گی۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے قانونی معاملات فائنل کرلیے گئے ہیں،تاہم پیکج کا اطلاق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی منظوری سے مشروط ہے اور آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو بریف کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد کابینہ سے حتمی منظوری لی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کوئٹہ : پولیس اہلکاروں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آج کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسےکااعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہیں دی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ : پولیس اہلکاروں اور پاکستان تحریک انصاف  کے کارکنوں کے درمیان تصادم

کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ 

کوئٹہ پولیس نے جلسے کے لیے آنے والے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی، پی ٹی آئی کے جھنڈے لگی گاڑی نے پولیس اہلکاروں کو روند دیا،واقعے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آج کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسےکااعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہیں دی تھی، صبح سے ہی جلسہ گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔

ہاکی گراؤنڈ کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لےرکھا تھا جبکہ مرکزی دروازے کو بھی سیل کردیا گیا تھا، جلسہ گاہ جانے والے تمام راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی تاہم پی ٹی آئی نے کارکنوں کو ہر صورت 2 بجے جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔پارٹی قیادت کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکن پولیس کا حصار توڑ کر ہاکی گراؤنڈ کے قریب پہنچ گئے تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کومنشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے اور ایک گاڑی کےشیشےٹوٹ گئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جھنڈے لگی گاڑی نے متعدد پولیس اہلکاروں کو کچل دیا ۔ 

واقعے میں ڈی ایس پی مقصود لغاری سمیت 5 اہل کار زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll