پاکستان
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
کراچی:کئی روز کے مسلسل اضافے کے بعد ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تجارت
اکتوبر:سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ
جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا،اسٹیٹ بنک
گزشتہ ماہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.7فیصدزیادہ ہے۔
مجموعی طور پر سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جولائی تا اکتوبر مالی سال 25ء کے دوران 11.8 ارب ڈالرکی آمد ہوئی جو جولائی تا اکتوبر مالی سال 24 کے 8.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34.7 فیصد اضافے کوظاہر کرتا ہے۔
اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (766.7 ملین ڈالر) ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے 620.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے 299.3 ملین ڈالر ترسیلات زر آئیں۔
پاکستان
190 ملین پاوّنڈ کیس: عمران خان اور بشری بی بی کو سوالنامہ فراہم
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے 11 نومبر کو 342 کے سوال نامے کے جواب عدالت میں جمع کروائے جائیں گے
190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 342 کا سوال نامہ فراہم کر دیا گیا
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فراہم سوال نامے میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سے متعلق 79 سوالات پوچھے گئے ہیں، سوال نامہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں ان کے وکیل سلمان صفدر نے وصول کیا۔
اس موقع پر نیب کی طرف سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے 11 نومبر کو 342 کے سوال نامے کے جواب عدالت میں جمع کروائے جائیں گے،بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی
جرم
کوئٹہ : پولیس اہلکاروں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آج کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسےکااعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہیں دی تھی
کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔
کوئٹہ پولیس نے جلسے کے لیے آنے والے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی، پی ٹی آئی کے جھنڈے لگی گاڑی نے پولیس اہلکاروں کو روند دیا،واقعے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آج کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسےکااعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہیں دی تھی، صبح سے ہی جلسہ گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔
ہاکی گراؤنڈ کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لےرکھا تھا جبکہ مرکزی دروازے کو بھی سیل کردیا گیا تھا، جلسہ گاہ جانے والے تمام راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی تاہم پی ٹی آئی نے کارکنوں کو ہر صورت 2 بجے جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔پارٹی قیادت کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکن پولیس کا حصار توڑ کر ہاکی گراؤنڈ کے قریب پہنچ گئے تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کومنشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے اور ایک گاڑی کےشیشےٹوٹ گئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جھنڈے لگی گاڑی نے متعدد پولیس اہلکاروں کو کچل دیا ۔
واقعے میں ڈی ایس پی مقصود لغاری سمیت 5 اہل کار زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
190 ملین پاؤنڈ کیس:احتساب عدالت کو عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی 4 مقدموں میں ضمانت منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا