پاکستان
عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایک اور ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے، مقدمے میں تحریک انصاف کے 17 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں مراد سعید، فواد چوہدری ، فیصل جاوید، اسدعمر، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان سمیت شیخ رشید بھی مقدمے میں نامزد کیےگئے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ، عمران خان کی ایما پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور تقریباً 1 ہزار افراد نے سڑک بلاک کی، عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے لاؤڈ اسپیکرکا بھی استعمال کیا۔
عمران خان کے خلاف مقدمہ اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
موسم
اسموگ: لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ
سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں ہے
لاہور میں فضائی آلودگی اوراسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے۔
سیکریٹری ماحولیات راجاجہانگیر انور کا کہناتھا کہ نمی والےبادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا۔
اس حوالے سے آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، جبکہ مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
تفریح
سدھو موسے والا کے بھائی کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی
تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ خدا نے انہیں ایک اور بیٹے سے نوازا
سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی۔
بھارتی پنجاب کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے شبھدیپ سنگھ کی پہلی تصویرانسٹا گرام پر شئیر کردی۔
والدین کی جانب سے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا شبھدیپ مسکراہٹ لیے والد بلکار سنگھ کی گود میں بیٹھا ہے، جبکہ انکی والدہ چرن کور بھی برابر میں موجود ہیں۔
تصویر کے ساتھ گرومکھی زبان میں لکھے گئے کیپشن میں انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ خدا نے انہیں ایک اور بیٹے سے نوازا۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس پوسٹ کو سراہا اور محبت کا اظہار کیا گیا۔ کچھ نے لکھا کہ ”سدھو واپس آگیا، اور کچھ صارفین نے لکھا کہ چھوٹا سدھو بلکل اپنے بڑے بھائی جیسا دکھتا ہے۔“
واضح رہے کہ 28 سالہ گلوکار سدھو موسے والا کو 2022 کے موسم گرما میں مانسا ضلع کے ایک گاؤں میں متعدد گولیاں مار دی گئی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کی موت کے پیچھے مشہور بدنام زمانہ گینگ لارنس بشنوئی گینگ کا ہاتھ ہے۔ خیال رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بالی وڈ کے مختلف اداکاروں کو دھمکیاں دینے کی خبریں آئے روز میڈیا پر آتی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کے والدین بلکور سنگھ اور چرن کور کے ہاں بڑھاپے میں مارچ 2024 میں ایک اور بیٹے کی پیدائش ہوئی جو کسی معجزے سے کم نہیں تھی۔
بالا آخر بچے کی پیدائش کے 8 ماہ بعد آج 7 نومبر 2024 کو سدھو موسے والا کے والدین نے آخرکار آنجہانی گلوکار کے ننھے منے بھائی کا چہرہ ظاہر کر دیا۔
پاکستان
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ، اعلامیہ جاری
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے ججز آئینی بینچز کے لئے 24 نومبر تک کام جاری رکھیں گے جب کہ جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 25 نومبر کو ہوگا
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اجلاس میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شفیع صدیقی نے شرکت کی جب کہ جسٹس جمال خان خیل نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا دوسرا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی جب کہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل کے لئے سنگل پوائنٹ ایجنڈے پرغور کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹرشبلی فراز، شیخ آفتاب، عمرایوب اور روشن خورشید بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کی پیش کردہ تجویز کی توثیق کی گئی، سندھ ہائی کورٹ کے تمام موجودہ ججز کو آئینی بینچز کے لئے نامزد کیا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے ججز آئینی بینچز کے لئے 24 نومبر تک کام جاری رکھیں گے جب کہ جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 25 نومبر کو ہوگا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی
-
علاقائی 21 گھنٹے پہلے
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
-
تجارت 2 دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ
-
پاکستان ایک دن پہلے
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع