راولپنڈی: پاک فوج نے ٹھٹھہ میں 60 خاندانوں کے لیے ٹینٹ ویلیج قائم کردیا ہے، ٹنڈوالہٰ یار میں 3 اضافی فارورڈ بیسز قائم کر دیئے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں ہلکی بارشیں ہوئی ہیں، موہنجو داڑو میں سب سے زیادہ 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ سانگھڑ، لاڑکانہ اور خیرپور میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خیرپور میں متاثرین کو پاک فوج کے جوانوں نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا، ننگرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، سانگھڑ، جامشورو، میرپورخاص اور دادو میں فارورڈ بیسز فعال ہیں جب کہ ٹنڈوالہٰ یار میں 3 اضافی فارورڈ بیسز قائم کر دیئے گئے ہیں۔
جاری بیان کے مطابق کوٹ ڈیجی میں پاک فوج کی ٹیمیں ڈی واٹرنگ آپریشنز اور متاثرین میں راشن تقسیم کر رہی ہیں، دادو کے سیلاب متاثرین میں تیار کھانا اورامدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے، سانگھڑ میں فیلڈ میڈیکل سنٹر قائم کردیا گیا ہے جہاں 136 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں پاک آرمی کی جانب سے قمبرشہداد کوٹ متاثرین کی منتقلی کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا، ٹھٹھہ میں بھی ڈی واٹرنگ کی گئی، متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا، بدین کی تحصیل ماتلی میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں متاثرین میں راشن و دیگرامدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔
خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر صدر ، وزیر اعطم کی سکیورٹی فورسز کی تعریف
- 14 گھنٹے قبل
رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے 2 روزہ کانووکیشن کا آغاز
- 14 گھنٹے قبل
پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، مئیر کراچی
- 15 گھنٹے قبل
بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل
چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
- 15 گھنٹے قبل
دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر ’یوم سیاہ‘ منا رہے ہیں
- ایک گھنٹہ قبل
امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، محسن نقوی
- 3 گھنٹے قبل
سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے نئے وزیر دفاع کا حلف اٹھا لیا
- 3 گھنٹے قبل
سلوواکیہ میں ہزاروں افراد کا وزیراعظم کے خلاف احتجاج
- 3 گھنٹے قبل
کوہاٹ میں دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق، 2 بچے اور ایک خاتون زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
وفاقی زیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
- 14 گھنٹے قبل
امریکی صدر کادوبارہ عالمی ادارہ صحت میں شمولیت پر غور کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل