اسلام آباد: پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکارو ہدایت کار عثمان مختار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکار و ہدایت کار عثمان مختار نےفوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں ، جن میں اداکار کے ہمراہ اُن کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔عثمان مختار نے اپنے نکاح کے لیے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کی اہلیہ دلفریب عروسی لباس پہنے ہوئے ہیں ۔
View this post on Instagram
عثمان مختار نے اپنی پوسٹ کے عنوان میں اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’زنیرا انعام خان! مجھے دُنیا کا سب سے خوش قسمت انسان بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ ’میں نے ایک طویل عرصے سے اس طرح کی خوشی محسوس نہیں کی، آپ میرے ہر اچھے برے لمحوں میں میرے ساتھ رہیں اور میرا سہارا بنیں ۔ " اداکار نے لکھا کہ ’آپ کو اپنی زندگی میں پاکر میں خود کو ایک خوش نصیب انسان سمجھتا ہوں۔"

عثمان مختار نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ڈئیر ورلڈ! میں نے ان شاندار خاتون سے مختصر تقریب میں شادی کی ہے جبکہ ہماری شادی کے لیے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جو کہ 2 اپریل کو منعقد ہونا تھی۔ ان کاکہنا تھا کہ چونکہ یکم اپریل سے لاک ڈاؤن لگ رہا ہے تو ہم نے ایک چھوٹی سے تقریب میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا۔‘اُنہوں نے چاہنے والوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ " ہماری نئی زندگی کی شروعات کے لیے آپ سب کی دعاؤں کی بے حد ضرورت ہے۔"


یاد رہے عثمان مختار میں گزشتہ برس اکتوبر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی بعدازاں انہوں نے بتایا تھا وہ کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ عثمان مختار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار ہیں، ان کے مقبول ترین ڈرامہ میں ’انا‘ اور ’ثبات‘ شامل ہیں جبکہ وہ فلم "جانان "اور "پرچی " میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں ۔
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 8 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 6 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)




