نیشنل ہائی وے پر سندھ کےکئی مقامات پر سفر خطرناک قرار، سفر نہ کرنےکی ہدایات
لاہور : موٹروے پولیس نے سیلاب کی صورت حال پر ٹریفک الرٹ جاری کر دیا۔


ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر اضاخیل اور نوشہرہ کے درمیان سیلاب کا خدشہ ہے، موٹروے ایم ون پر برہان تا پشاور سیلاب کے خدشات موجود ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ نیشنل ہائی وے پر حب سے بیلہ اور بوستان سے دلسورا تک بھی سیلاب کا خطرہ ہے، قومی شاہراہ پر سندھ کے علاقےکنڈ یارو ، مورو اور سکرنڈ بھی سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں۔
ترجمان کے مطابق مٹیاری کے قریب ہٹری، میانی فاریسٹ،چلگری، باڈیرو اورکھنڈو میں سیلاب کا خدشہ ہے، شہریوں سے اپیل ہےکہ عوام کسی بھی قسم کے سفر سےگریز کریں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی نے سیلاب کے پیش نظر قومی شاہراہوں پر افسران کو الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے، آئی جی خالد محمودکا کہنا ہےکہ موٹروے پولیس سیلاب متاثرین کی بروقت مدد کے لیےکردار ادا کر رہی ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ موجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی شاہراہوں پر محتاط ڈرائیونگ کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کریں۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 21 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 19 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 2 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 21 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل




