Advertisement
پاکستان

براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ نے بیوروکریسی کے عدم تعاون کی قلعی کھول دی

اسلام آباد:براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیوروکریسی نے ریکارڈ چھپانے اور گنانے کی ہر ممکن کوشش کی، ریکارڈ کو کئی محکموں حتی کہ دوسرے براعظم تک غائب کیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 2nd 2021, 7:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  براڈشیٹ کمیشن رپورٹ نے بیوروکریسی کے عدم تعاون کی قلعی کھول دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  بیوروکریسی نے ریکارڈ چھپانے اور گنانے کی ہر ممکن کوشش کی، ریکارڈ کو کئی محکموں حتی کہ دوسرے براعظم تک غائب کیا گیا، حکومتی اداروں کے عدم تعاون پر موہنداس گاندھی کو فخر محسوس ہوا ہوگا۔

 رپورٹ  میں مزید کہا گیا ہے کہ  کاووے موسوی سزا یافتہ شخص ہے، کاووے موسوی نے بعض شخصیات پر الزامات لگائے ہیں ، موسوی کے الزامات کی تحقیقات کمیشن کے ٹی او آرز میں شامل نہیں ہیں ، حکومت چاہے تو کاووے موسوی کے الزامات کی تحقیقات کروا سکتی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیب کےسوا تمام متعلقہ حکومتی اداروں نےکمیشن سےتعاون نہیں کیا،‏براڈشیٹ کا ریکارڈتقریباً ہر جگہ بشمول پاکستان لندن مشن میں مِسنگ تھا، کمیشن کےسربراہ نےطارق فواداورکاوےموسوی کابیان رکارڈکرنامناسب نہ سمجھا، ‏براڈشیٹ کاایسٹ ریکوری معاہدہ حکومتی اداروں کی بین الاقوامی قانون کونہ سمجھنےکامنہ بولتاثبوت ہے۔

جسٹس (ر) عظمت سعید نے ایک نوٹ میں لکھا کہ مارگلہ کے دامن میں رپورٹ لکھتے وقت گیدڑوں کی موجودگی بھی ہوتی تھی لیکن  گیدڑ بھبھبکیاں مجھے کام کرنے سے نہیں روک سکتیں۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  براڈشیٹ کاایسٹ ریکوری معاہدہ اداروں کا بین الاقوامی قانون کونہ سمجھنےکامنہ بولتاثبوت ہے،سوئس کیسز کا ریکارڈ 12 ڈپلومیٹک بیگز میں نیب کے پاس موجود ہے،نیب جائزہ لے کہ ریکارڈ اس کے کام آ سکتا ہے یا نہیں، حکومتی سسٹم کی وجہ سے ملک کی بدنامی  اور مالی نقصان بھی ہوا ،سیاسی دباؤ عام طور پر حکام سے غلط فیصلے کرانے کا باعث بنتا ہے۔

براڈشیٹ کمیشن نے رولز آف بزنس میں ترمیم کی سفارش کر دی۔کمیشن رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ  براڈ شیٹ کیساتھ معاہدہ ناقص تھا، براڈ شیٹ کیساتھ معاہدہ منسوخ کرنا ناگزیر تھا، یہ حقیقت ہے سیاسی کرپٹ لوگوں کی فہرست براڈ شیٹ کو دی گئی، فہرست کے مطابق سیاسی کرپٹ لوگوں کی تحقیقات ہونا تھی، فہرست کی سیاہی خشک ہونے سے قبل  ہی بڑے ہدف کو بیرون ملک بھجوادیاگیا،  نواز شریف اور خاندان کو رات کے اندھیرے میں بیرون ملک بھجوا دیا گیا،جب بھی غیر ملک معاملات میں ملوث ہوتا ہے ملکی خودمختیاری پر سمجھوتہ ہوتا ہے۔

نوید احسان نے کمیشن کو بیان دیا کہ  احمربلال نےجیری جیمزکےساتھ معاہدےسےمتعلق کچھ نہیں بتایا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  احمربلال صوفی نےاس وقت کےبراڈشیٹ کےچیئرمین جیری جیمزسےرابطہ کیاتھا، جیری جیمزجس سےپہلامعاہدہ کیاگیااس کابراڈشیٹ سےکوئی تعلق ہی نہیں تھا،اس وقت کے نیب چیئرمین نوید احسان بھی اس معاہدے میں شامل تھے، ‏جبرالٹرنام کی ایسی کوئی کمپنی نہیں تھی جس کےساتھ پاکستان نےکبھی معاہدہ کیاہو۔

‏کمیشن نےجج کلیم خان جو اس وقت وزارت قانون میں تھےکی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیے، ‏جیری جیمزکودواقساط میں 18لاکھ ڈالرعبدالباسط کی موجودگی میں مئی 2008کو دیے، پاکستان ہائی کمیشن میں موجودافسر شاہد بیگ نےدونوں چیکس پردستخط کیے۔

شاہدبیگ نے بیان میں کہا کہ  براڈ شیٹ کولوراڈوکوادائیگی کرنےکی منظوری حکومت پاکستان سے نہیں لی گئی۔

سیکرٹری قانون  راجہ نعیم نےبیان دیا کہ  ‏تمام سیٹلمنٹ معاہدےکاریکارڈ وزارت قانون سے چرا لیا گیا۔کمیشن رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  جیری جیمزکااصل براڈ شیٹ ایل ایل سی سے کوئی تعلق نہیں تھا،وزیر قانون شاہدہ جمیل نے لکھا کہ معاہدہ کی شرائط ملکی مفاد میں نہیں، جسٹس ریٹائرڈ شفیع الرحمان نے بھی معاہدہ کی شرائط پر تحفظات ظاہر کیے، جسٹس ریٹائرڈ شفیع کا کہنا تھا شرائط کی تشریح پاکستان کیلئے مالی نقصان ثابت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق  معاہدے کے وقت پراسیکیوٹر جنرل فاروق آدم نے چیئرمین نیب کو اندھیرے میں رکھا گیا، چیئرمین نیب کی معاہدہ وزارت قانون سے منظور کرانے  کی ہدایت پر بھی دھوکا دیا گیا، چیئرمین سمجھتے رہے کہ ان کے احکامات پر من و عن عمل ہو چکا ہے،  سیکرٹری قانون نے بھی وزیر قانون کے مکمل جائزے سے پہلے فائل اٹھا لی، لگتا ہے فاروق آدم عالمی معاہدے ڈرافٹ کرنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے تھے، فاروق آدم نے براڈ شیٹ کو وضاحت دی کہ ہم نے پاکستان کو باندھ دیا ہے۔

 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  لفظ"ہم" اشارہ دیتا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل براڈ شیٹ کے پے رول پر تھے، فاروق آدم نے معاہدے کے درست عمل کو ہائی جیک کر لیا تھا،  فاروق آدم نے چیئرمین نیب ہی نہیں ریاست کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچائی، اس وقت کے سفیر شریف الدین پیزادہ کے بھی براڈ شیٹ کے پے رول ہونے پر انکشاف، شاہدہ جمیل نے لکھا کہ کچھ دینا بھی پڑے تو معاہدے سے جان چھڑائی جائے، فاروق آدم کا بطور پراسیکیوٹرجنرل تقرر جنرل(ر)امجد کی غلطی تھی ، فارق آدم پیشہ وارانہ خامیوں اور دیانتداری سے محروم نظر آئے۔

واضح رہے کہ  قومی احتساب بیورو (نیب) اور براڈ شیٹ میں معاہدہ جون 2000 میں ہوا۔ 20 مئی 2008 میں براڈ شیٹ کے ساتھ سیٹلمنٹ ہوئی تھی اور براڈ شیٹ کو 15 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی ہوئی جبکہ جولائی 2019 میں ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی اس کا فیصلہ براڈشیٹ کے حق میں آیا۔وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کے مطابق نیب نے 2003 میں براڈ شیٹ سے معاہدہ منسوخ کیا، شفافیت کے بغیر احتساب کاعمل ممکن نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ کی مد میں براڈ شیٹ کو 15 لاکھ ڈالرز دیے گئے تھے، ہماری اگست 2018 میں حکومت آئی تھی اور براڈ شیٹ کے معاملے پر ہائی کورٹ میں اپیل 2019 میں کی تھی۔

Advertisement
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 13 hours ago
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • a day ago
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 2 days ago
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • a day ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • a day ago
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • a day ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 3 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 13 hours ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 7 hours ago
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • a day ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 8 hours ago
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 8 hours ago
Advertisement