ماسکو: روس نے جانوروں کے لیے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر جانوروں کے لیے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین رجسٹر کر لی ہے۔ جانوروں کی کورونا ویکسین سے وائرس کے شکل بدلنے کے عمل کو روکا جا سکے گا جبکہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار اپریل میں شروع کی جا سکتی ہے۔
کارنیواک کوو کے نام سے تیار کی جانے والی ویکسین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کتوں، بلیوں، لومڑیوں اور دیگر جانوروں پر اس کے تجربات گزشتہ سال اکتوبر میں کیے گئے تھے اور یہ ان پر مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
روسلخوزنادزور ایجنسی کے نائب سربراہ کونسٹنٹین ساوینکوو نے بتایا کہ جتنے بھی جانوروں کو یہ ویکسین دی گئی ہے سو فیصد میں کورونا کے اینٹی باڈیز پیدا ہوئے۔ یہ دنیا کی سب سے پہلی اور واحد ویکسین ہے جو جانوروں میں کورونا کے وائرس کو روکے گی۔
روسی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ کارنیواک ویکسین کے استعمال سے جانوروں کورونا وائرس سے محفوظ رہیں گے۔
روسلخوزنادزور نے بتایا ہے کہ یونان، پولینڈ، آسٹریا، امریکا، کینیڈا اور سنگاپور کی نجی کمپنیوں اور جانور پالنے والے اداروں نے کارنیواک کوو ویکسین خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 10 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 4 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 15 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 10 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 6 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 9 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago






