پاکستان تحریک انٓصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی پوری کوشش ہے کہ اپنا آرمی چیف لائیں۔
فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ 2018 میں الیکشن مہم چلائی تو اس دوران ملک میں بہت بےروزگاری تھی، پاکستان میں صعنتی زون نقصان میں جارہے تھے، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹریاں بند ہورہی تھیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے ساڑھے 3 سالہ دور میں ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ترقی کی، لوگوں کو روزگار ملا، ہمارے دور میں 4 فصلوں کی بڑی پیداوار ہوئی، تحریک انصاف حکومت نے کسانوں کو اپنا حق دلایا، کسانوں کو شوگرملز مالکان سے بروقت رقم دلوائی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے تاریخی ٹیکس اکٹھا کیا، ہم نے ملکی دولت میں اضافہ اور کرپشن میں کمی کی، ہم نے پٹرول کی قیمت کم رکھی، عوام پر بوجھ نہیں پڑنے دیا، ہمارے دور میں بجلی کی قیمت 18 روپے یونٹ تھی۔
عمران خان نے کہا کہ آج مزدوروں، کسانوں اور صنعتکاروں کے برے حالات ہیں، 4 ماہ میں مہنگائی آسمان پر اور معیشت زمین پر آگئی ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مہنگائی مزید بڑھے گی اور پاکستان کے معاشی حالات کی بہت بڑی وجہ حکومتی کرپشن ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم چوروں کو ہم پر مسلط کرنے والوں سے جواب مانگ رہی ہے، چوروں کو ہم پر مسلط کرنے والوں نے غداری کی، ان چوروں نے آتے ہی 1100 ارب روپے کی چوری معاف کرائی۔
عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو سنبھال نہیں پارہے، ملک کے حالات بگڑتے جارہے ہیں، آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا کہ سیاسی استحکام آنے تک ملک کے حالات بگڑتے جائیں گے، مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جائے گی لیکن یہ الیکشن کرانے سے ڈرتے ہیں، ان کو پتہ ہے جب الیکشن ہوا تو ان کا نام و نشان مٹ جائے گا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نومبر میں نیا آرمی چیف آنے والا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کی پوری کوشش ہے کہ اپنا آرمی چیف لائیں، یہ ڈرتے ہیں کہ تگڑا آرمی چیف آگیا تو وہ ان سے پوچھے گا۔ اس ڈر سے یہ بیٹھے ہیں کہ وہ اپنا آرمی چیف مقرر کریں گے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 20 گھنٹے قبل
علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- ایک گھنٹہ قبل
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 21 گھنٹے قبل
معاشی چیلنجزکے باوجود پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ورلڈ اکنامک فورم
- 2 گھنٹے قبل
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا
- 3 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 20 گھنٹے قبل
حکومت سندھ کاسرکاری ملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- ایک دن قبل
پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
- 3 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیل کے حملے جاری، 40 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل