Advertisement
پاکستان

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں اپنے شہری کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کی شدید مذمت

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک پاکستانی شہری کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 7th 2022, 3:19 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں اپنے شہری کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی سفارت خانے کے ناظم الامور (Cd’A) کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور راجوری میں بھارتی فوجی اسپتال میں زیر علاج پاکستانی شہری تبارک حسین کے قتل پر شدید احتجاج کیا گیا۔

بھارتی ناظم الامور کو کہا گیا کہ ذہنی طور پر معذور پاکستانی شہری تبارک حسین 21 اگست 2022 کو راجوری میں نوشہرہ کے مقام پر نادانستہ طور پر دوسری جانب چلا گیا تھا لیکن اس کے باوجود بھارتی فوج نے اسے بے رحمی سے نشانہ بنایا۔

دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو کہا کہ پاکستان اس بھارتی دعوے کو یکسر مسترد کرتا ہے کہ تبارک حسین کی موت ‘دل کا دورہ پڑنے’ سے ہوئی تھی کیونکہ بھارتی حکام نے یہ شرانگیز بیان بھی دیا تھا کہ تبارک حسین کو پاکستانی فوج نے بھیجا تھا حالانکہ بھارت کے ان دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ تبارک حسین دماغی صحت کے مسائل سے دوچار تھا، 2016 میں بھی وہ نادانستہ طور پر سرحد پار کر گیا تھا اور 26 ماہ کی طویل قید کی سزا کاٹنے کے بعد اسے پاکستان واپس بھیج دیا گیا تھا۔

بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ اس واقعے نے بھارتی حراست میں دیگر پاکستانیوں کی حفاظت اور سلامتی پر پاکستان کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے کیونکہ حال ہی میں بھارتی حکام کے ہاتھوں ایک پاکستانی قیدی محمد علی حسین بھی ماورائے عدالت قتل ہوچکا ہے۔

پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تبارک حسین کی موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے ایک معتبر پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت اس واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرے۔ پاکستانی قیدی کے قتل کے ذمہ دار کے محاسبے کے لیے شفاف تحقیقات کی جائے۔

پاکستان نے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق مرحوم کی میت جلد از جلد بھجوانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 12 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 16 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 15 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 16 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 17 گھنٹے قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement