جی این این سوشل

پاکستان

فوج بھی میری اور ملک بھی میرا ہے: عمران خان

پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت کو گرایا گیا، ہماری حکومت گرانے کے بعد پہلا جلسہ میں نے پشاور میں کیا تھا، پشاور والوں کو جب بھی کال دیتا ہوں انہوں نے کبھی مایوس نہیں کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فوج بھی میری اور ملک بھی میرا ہے: عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے بھائی بہت مشکلات میں ہیںِ، نوجوانوں کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ حقیقی آزادی کیا ہے؟ کل ایک بڑا منظم پروپیگنڈہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ غلامی کی زنجیریں انسان کی پرواز روکتی ہیں، قوم کو آزاد کرنا چاہتا ہوں، سازش کے ذریعے چوروں کے ٹولے کو ہم پر مسلط کیا گیا، پاکستانیوں کو ایک عظیم قوم بنانا ہے، ہرے پاسپورٹ کی دنیا عزت کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ اگر یہ ملک سے سنجیدہ ہوتے تو پہلے چوری کا پیسہ واپس لے کر آتے، چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا، انہیں پتہ چل گیا کہ یہ ہمیں ہرا نہیں سکتے، انہیں پتہ ہے جب بھی الیکشن ہوا انہوں نے ہارنا ہے، اب یہ میرے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، یہ کسی طرح مجھے نااہل کروانا چاہتے ہیںِ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کبھی توشہ خانہ کا کیس بنا رہے ہیں کبھی کوئی ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے، میرے ہر جملے کو توڑ مروڑ کر سازش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، نواز شریف جھوٹ بول کر ملک سے بھاگا، ڈان لیکس میں بھی شریف خاندان کا نام سامنے آیا، حکومت گرانے کیلئے چوری کے پیسوں سے اراکین پارلیمنٹ خریدے گئے، میری حکومت گرانے کے پیچھے وجہ مہنگائی یا معیشت نہیں تھی، یہ این آر او لینا چاہتے تھے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فوج بھی میری اور ملک بھی میرا ہے، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک آزاد ہو گا، عدلیہ آزادی ہو گی تو ملک مضبوط ہو گا، فوج مضبوط ہو گی تو ہم آزاد ہوں گے، ہم ایک مضبوط فوج کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں، ہم اس ملک کے ادارے مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج بجلی اور پیٹرول مہنگے ترین ہیںِ، بجلی مزید مہنگی ہو گی، نواز شریف کی بیٹی آج کل پاکستان کی ملکہ بنی ہوئی ہے، مریم نواز کو وزیراعظم کا پروٹوکول مل رہا ہے، مریم نواز سے سچ نہیں بولا جاتا، شریف خاندان نے جائیدادیں چھپا کر رکھی ہوئی تھیں، پانامہ پیپرز میں انکشاف کے بعد انہوں نے بیرون ملک جائیداد کا اعتراف کیا، ملک کا پیسہ چوری کرنے کو کرپشن کہتے ہیں، میں کبھی ان کو قبول نہیں کروں گا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانا ہے، ہم امن میں امریکہ کے ساتھ ہیںِ کسی جنگ میں نہیں، ہم دوستی چاہتے ہیں مگر کسی صورت امریکہ کی غلامی نہیں چاہتے، نہیں چاہتے کہ ہماری سرزمین کسی ملک پر کارروائی کیلئے استعمال ہو۔

موسم

دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

اے کیو آئی کے مطابق لاہورکے فدا حسین روڈ پر اے کیو آئی 1491 ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پررہا۔

ماحولیات کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق فضائی آلودگی کےلحاظ سےلاہور آج پہلے، دہلی دوسرےاورڈھاکا تیسرے نمبر پر ہے۔

آلودہ ترین شہروں میں لاہورکاائیر کوالٹی انڈیکس 1591 ریکارڈ کیا گیا جب کہ دہلی کی ہوا میں آلودگی کاتناسب 493  اور ڈھاکا میں 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیاگیا۔

اے کیو آئی کے مطابق لاہورکے فدا حسین روڈ پر اے کیو آئی 1491 ریکارڈ کیا گیا۔

 تعلیمی اداروں کی بندش اور نجی اداروں میں 50 فیصد آن لائن کام بھی لاہور کو تاحال اسموگ کےجال سے نہ نکال سکا تاہم محکمہ موسمیات نے پنجاب میں اسموگ سے پریشان شہریوں کو  بارش کی خوشخبری سنادی۔

دوسری جانب  پنجاب میں شدید دھند اوراسموگ کاراج برقرار ہونے کے باعث حدنگاہ کم ہونےپر کئی مقامات سے موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کونسا شہر پہلے نمبر پر آگیا؟
پنجاب میں شدید دھند اوراسموگ کاراج برقرار ہونے کے باعث حدنگاہ کم ہونےپر کئی مقامات سے موٹرویزبند کر دی گئیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شیخ رشید صدر زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں بری

شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ رشید  صدر  زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں  بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نےشیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمہ میں لگائی گئی تھیں۔

گزشتہ روز  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق  برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔

دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll