سیشن عدالت میں وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی
سیشن عدالت اسلام آباد نے جلاو گھیراو کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران جلاو گھیراو کیس کی سماعت ہوئی،وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔
عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کب پیش ہو سکتے ہیں؟ جج نے تفتیشی افسرسے استفسار کیا کہ عمران خان شامل تفتیش ہوئے ہیں؟
تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ عمران خان بذریعہ کونسل شامل تفتیش ہوں گے ہیں،عدالت نے عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔
ادھر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ آج عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا جبکہ گزشتہ روز عمران خان نے 19 صفحات پر مشتمل نیا تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا۔
تحریری جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر ارادی طور پر بولے گئے الفاظ پر افسوس ہے۔ عمران خان کا مقصد خاتون جج کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔
اگر خاتون جج کی دل آزاری ہوئی تو اس پر افسوس ہے۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنے الفاط پر خاتون جج سے پچھتاوے کا اظہار کرنے پر بھی شرمندگی نہیں ہوگی۔
مجھے ضمنی جواب جمع کروانے کا موقع ملا تو پولیٹکل پوائنٹ سکورنگ کرنے والوں نے تنقید کی۔ انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ بشمول ماتحت عدلیہ کو مضبوط کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔خاتون ججز کی اعلیٰ اور ماتحت عدلیہ میں زیادہ سے زیادہ بھرتی کا حمایتی ہوں۔
عمران خان نے جواب میں لکھا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ ہائیکورٹ میں شہباز گل کیس کی اپیل زیرالتوا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، محسن نقوی
- 2 گھنٹے قبل
چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
- 14 گھنٹے قبل
بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے
- 2 گھنٹے قبل
وفاقی زیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
- 14 گھنٹے قبل
خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر صدر ، وزیر اعطم کی سکیورٹی فورسز کی تعریف
- 14 گھنٹے قبل
سلوواکیہ میں ہزاروں افراد کا وزیراعظم کے خلاف احتجاج
- 2 گھنٹے قبل
امریکی صدر کادوبارہ عالمی ادارہ صحت میں شمولیت پر غور کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر ’یوم سیاہ‘ منا رہے ہیں
- 23 منٹ قبل
رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے 2 روزہ کانووکیشن کا آغاز
- 14 گھنٹے قبل
کوہاٹ میں دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق، 2 بچے اور ایک خاتون زخمی
- 26 منٹ قبل
پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، مئیر کراچی
- 14 گھنٹے قبل
سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے نئے وزیر دفاع کا حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل