مجھے سمجھ نہیں آ رہی اتنا خوف کیوں ہے،مجھے تو آج آتے آتے بھی 15منٹ لگ گئے، مجھے گرفتار کرنے کی کوشش بہت دیر سے کی جا رہی ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی پر گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ چکے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر آج پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر 2 ایس پیز سمیت 778 افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے۔
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ہائیکورٹ کے گرد مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر حفاظتی انتظامات کی ذمے داری سیکیورٹی ڈویژن کے سپرد کی گئی۔ عمران خان نے عدالت پیشی پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ آج کلبھوشن یادیو عدالت آ رہا تھا۔مجھے سمجھ نہیں آ رہی اتنا خوف مجھے تو آج آتے آتے بھی 15منٹ لگ گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رات میچ دیکھنے کےلیے وقت نہیں تھا۔گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت توہین عدالت کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنا نیاجواب جمع کرادیا، نئے جواب میں بھی عمران خان نے غیر مشروط معافی نہیں مانگی اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز بیان کا سوچ بھی نہیں سکتا،
لفظ شرمناک توہین کے لیے استعمال نہیں کیا، جج زیبا چوہدری کے جذبات مجروح کرنا مقصد نہیں تھا،جج زیبا چوہدری کے جذبات مجروح ہوئے اس پر گہرا افسوس ہے،غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے، اپنے الفاظ پر جج زیبا چوہدری سے پچھتاوے کا اظہار کرنے سے شرمندگی نہیں ہو گی، عدالت نے مجھے ضمنی جواب کی مہلت دی اس پر بھی تنقید ہوئی،سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی تاک میں رہنے والوں نے شدید تنقید کی۔
عمران خان کے جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ آئندہ ایسے معاملات میں انتہائی احتیاط سے کام لوں گا، نہ تو کبھی ایسا بیان دیا نہ مستقبل میں دوں گا جو کسی عدالتی زیر التواء مقدمے پر اثر انداز ہو،میں عدلیہ مخالف بدنتیی پر مبنی مہم چلانے کا سوچ بھی نہیں سکتا،عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے یا انصاف کی راہ میں رکاوٹ کا سوچ بھی نہیں سکتا،ہائی کورٹ اور اس کی ماتحت عدالتوں کے لیے بہت احترام ہے،
شہباز گل پر ٹارچر کا سن کر غیر ارادی طور پر الفاظ ادا کیے،عدالت سے استدعا ہے کہ میری وضاحت کو منظور کیا جائے، جواب میں عمران خان نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ عدالتیں ہمیشہ معافی اور تحمل کے اسلامی اصولوں کو تسلیم کرتی ہیں،عفُو و درگُزر اور معافی کے وہ اسلامی اصول اس کیس پر بھی لاگو ہوں گے۔
بھارتی ریاست آسام میں آسمانی بجلی گرنے 19 افراد جاں بحق
- 7 hours ago

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکے لیےتمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں،وزیراعظم
- 9 hours ago

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 13 hours ago

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- 12 hours ago

قوال شیر میانداد آسٹریلیا کے تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر قوالی نائٹ میں پرفارم کریں گے
- 8 hours ago

جہلم : شدید بارشوں، دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال، پولیس کا کامیاب ریسکیو آپریشن
- 9 hours ago
خیبر پختونخوا اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی نےٹاس جیت لیا
- 7 hours ago

کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
- 6 hours ago

اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
- 11 hours ago

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- 12 hours ago

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- 11 hours ago

حالیہ مون سون بارشوں سےملک میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ رپورٹ جاری
- 8 hours ago