پاکستان
موسمیاتی تبدیلی دنیا کودرپیش سب سے اہم،بڑے چیلنجزمیں سے ایک ہے : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا کودرپیش سب سے اہم اوربڑے چیلنجزمیں سے ایک ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الپارلیمانی یونین کے صدر Duarte Pacheco سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پرمعاشی نقصان نے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کی پاکستان کی صلاحیت کو کمزورکیا ہے۔
وزیراعظم نے عالمی برادری سے کہاکہ وہ اس بڑی قدرتی آفات سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مدد کے لئے آگے آئے۔
انہوں نے بین الپارلیمانی یونین پربھی زوردیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک نتائج کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اورعالمی درجہ حرارت کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو درپیش موسمیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو مدد کے لئے متحرک کرے۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیرمیں خصوصاً پانچ اگست 2019 کے بعد انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کاحوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اس نے بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے کو بے نقاب کردیاہے ۔
بین الپارلیمانی یونین کے صدرنے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں پاکستان کے موقف کی حمایت کی اورترقی یافتہ ممالک پرزور دیا کہ وہ کاربن کے اخراج پرقابو پانے کے لئے حکمت عملی وضع کریں۔
موسم
اسموگ کی سنگین صورتحال ، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر
17 نومبر تک سیکنڈری اسکول بند کردیے گئے ہیں جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی گئی
لاہور میں اسموگ کی سنگین صورتحال ہوتی جارہی ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صوبائی دارالحکومت لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے، صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس 872تک پہنچ گیا۔آج سے لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کے 18 اضلاع میں سیکنڈری تک تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند رہیں گے، کلاسز آن لائن ہوں گی جبکہ سرکاری و نجی دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی گئی۔
اسموگ کی وجہ سے لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 31 جنوری تک شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، ماسک کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے جس پر عمل انتہائی کم ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالا، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کے اضلاع پر ہو گا۔
صحت
لاہور : اسموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب
صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں اسموگ کے علاج سے متعلق ضروری ادویات کا اسٹاک ہر صورت برقرار رکھا جائے
پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اسموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس کے بعد صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔
ہنگامی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر قلندر خان، ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی اور سیکرٹری پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر منور حیات نے شرکت کی۔
اجلاس میں سموگ سے متعلقہ اینٹی الرجی، انہیلرز، اینٹی بائیوٹک، کف سیرپ، نیزل ڈراپس، آئی ڈراپس، ماسک اور درد بخار کم کرنے والی ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں اسموگ کے علاج سے متعلق ضروری ادویات کا اسٹاک ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
تفریح
امریکی انتخابات:ادکارہ ریما نے ووٹ کس کو دیا؟
ادکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شوہر کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کی تصویر شیئر کی ہے
پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما نےبھی امریکی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ادکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شوہر کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کی تصویر شیئر کی ہے۔
ادکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اپنے شوہر کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔اس دوران ادکارہ نے امریکی الیکشن کا ہیش ٹیگ یو ایس الیکشن، ووٹ 2024 کا بھی اضافہ کیا ہے۔
اداکارہ نے یہ تو بتا دیا کہ انہوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ امریکی صدارتی الیکشن میں اپنا ووٹ استعمال ڈال دیا ہے،تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کسے ووٹ دیا ہے ۔
View this post on Instagram
-
علاقائی 21 گھنٹے پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع