Advertisement

لاہور میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ

لاہور : ملک بھر میں جاری کورونا کی تیسری لہر کے دوران صوبا ئی دارالحکومت لاہور میں بھی بچوں میں کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Apr 3rd 2021, 6:21 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ    کورونا وائرس سے بچے بھی  شدید متاثر ہونے لگے  ہیں ، لاہور کے چلڈرن اسپتال کے کورونا وارڈ میں مزید 2 بچے داخل  کروائے گئے ہیں ،جن کی عمریں 2 سال سے 6 سال کے درمیان ہیں  ۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق چلڈرن اسپتال میں  اب تک کورونا سے 14 متاثرہ بچے داخل ہوچکے  ہیں جن میں سے  6 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ 8 بچے زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا وارڈ میں بچوں کے لئے مزید بیڈز لگا دیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے سٹاف میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔

صوبہ پنجاب میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 8ہزار 520بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ  ملک بھر میں  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید83 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار613ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 56ہزار 347ہے، اب تک کورونا کے  6 لاکھ 78ہزار 165کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 10.4فیصدرہی  ہے ۔

Advertisement
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 11 hours ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 16 hours ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 11 hours ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 16 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
Advertisement