لاہور: پاکستان کےمعروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے ۔گلوکار جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

تفصیلات کے مطابق نامور پاکستانی گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے ۔ شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے جبکہ ان کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
گلوکار شوکت علی 17 دن سے لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل تھے۔
گلوکار نے 1960 کی دہائی میں گلوکاری کا آغاز کیا ۔شوکت علی پنجاب کے ضلع گجرات کے فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلمی گانوں سے کیا۔شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پر فارمنس سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی خوب نام کمایا، 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، جاگ اٹھا ہے، سارا وطن اب بھی جوانوں کو جوش دلاتا ہے۔
یاد رہے کہ شوکت علی کو گزشتہ دنوں طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ان کے بیٹے عمران شوکت نے مداحوں سے اپنے والد کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 15 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 10 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 15 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 10 hours ago





