لاہور: کورونا کے پھیلاﺅ کے پیش نظر پنجاب میں سیاحتی مقامات کو 11 اپریل تک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے سیاحتی مقامات بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں جس کے مطابق شالامار باغ، مقبرہ جہانگیر، ہرن مینار کو فوری بند کردیا گیا۔
سیکرٹری سیاحت کے مطابق سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کورونا کاپھیلاﺅ روکنے کے لئے کیا گیا، اسی وجہ سے اجتماعات کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک پہنیں اور مناسب فاصلہ رکھیں،ان احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکتا ہے۔ ادھروائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے خیبر پختونخوا میں 2دن بین الاضلاعی ٹرانپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے کے پی کے کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ منظور خان نے بتایا کہ شہروں کے مابین پبلک ٹرانسپورٹ پر دو دن کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔جس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو ایک شہر سے دوسرے شہر تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ بند رکھنے کے لئے تمام ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے، تاہم شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی،گڈز ٹرانسپورٹ اور پرائیوٹ گاڑیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ہم صوبے میں لاک ڈاؤن نہیں چاہتے بلکہ صرف 2 ہفتے کے لئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہناہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کورونا کی تیسری لہر کا مزید پھیلاؤ رک سکتا ہے لیکن ہم بندرگاہ پر سرگرمیاں اور گڈز ٹرانسپورٹ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اکیلے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کر سکتے، یہ فیصلہ قومی سطح پر ہونا چاہئے، این سی او سی کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 2 ہفتوں کے لئے بند کرنے کی سفارش کر رہے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی بعد ازاں اس بات کی وضاحت کی کہ میڈیا پراس حوالے سے غلط رپورٹنگ کی جا رہی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے این سی او سی کے اجلاس میں لاک ڈاو¿ن کی کوئی تجویز پیش کی، اس قسم کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی
- 2 گھنٹے قبل
آرمی چیف کی ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات
- 36 منٹ قبل
7 روزمیں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی،چئیرمین بیرسٹر گوہر
- 6 گھنٹے قبل
عازمین حج کوہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھالیا
- 31 منٹ قبل
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر شہروں میں ہلکی بارش متوقع
- 7 منٹ قبل
امریکا میں ٹک ٹاک سروسز جزوی طور پر بحال
- 5 گھنٹے قبل
لوئر کرم میں فورسز کی شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں ، کئی خاندان گھر چھوڑنے پر مجبور
- 5 گھنٹے قبل
سینیٹ اجلاس میں پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ترمیمی بل مسترد
- 3 گھنٹے قبل
افغان نائب وزیر خارجہ کا لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل