دوبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فرسٹ راؤنڈ اور سپر 12 مرحلے کے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے ۔
سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، مجموعی طور 16 امپائرز ایونٹ میں فرائض انجام دیں گے۔
میچ ریفریز : اینڈریو پائی کرافٹ، کرس براڈ، ڈیوڈ بون اور رنجن مدوگالے میچ ریفریز کی خدمات سرانجام دیں گے۔
پاکستان کے علیم ڈار بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ احسن رضا بھی ورلڈ کپ کے لیے پینل کا حصہ ہیں ۔ مرائس ایراسمس اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ رچرڈ کیٹل برو ٹی وی امپائر ہوں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے جارہا ہے۔ورلڈ کپ میں کل 45 میچ کھیلے جائیں گے اور فائنل 13 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق 13 نومبر کو ہونے والے فائنل کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ 16 لاکھ ڈالر جبکہ رنزر اپ کو آٹھ لاکھ ڈالر ملیں گے۔
13 اکتوبر سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز،ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
- 5 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی ،نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کے پی فیصل کریم کو موصول
- 22 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ٹیرف وار: ٹرمپ نے چین پر 100 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی ہدایت
- 28 منٹ قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 2 گھنٹے قبل

مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کا معاملہ،جڑواں شہروں میں راستے، میٹرو اور انٹرنیٹ دوسرے روز بھی بند
- 5 گھنٹے قبل

علی امین کا استعفیٰ تاحال منظور نہ ہو سکا، وزیراعلیٰ کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹانے کی تیاری
- ایک گھنٹہ قبل

آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور:مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث اورنج ٹرین، میٹرو، اوراسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی معطل
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لے پاکستان کا اسکواڈسامنے آ گیا
- 4 گھنٹے قبل

فلسطینی شہید صحافی مریم ابودقہ سمیت 7 صحافی ’ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ‘ کیلئے نامزد
- 4 گھنٹے قبل