فخر زمان کو اس حرکت پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا ہے،اعلامیہ


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان کو سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فخر زمان نے میچ کے اہم مرحلے میں آؤٹ دیئے جانے پرعدم اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے ایمپائر سے بحث کی، جو کہ کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.3 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق یہ خلاف ورزی لیول ون کی کیٹیگری میں شامل ہے جو کھیل کے دوران نظم و ضبط اور ایمپائرز کے فیصلوں کے احترام سے متعلق ہے۔
اعلامیے کے مطابق فخر زمان کو اس حرکت پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق دو سال کے اندر چار ڈی میرٹ پوائنٹس جمع ہونے پر کھلاڑی کو ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ ٹرائی سریز کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں اس وقت پیش آیا جب فخر زمان کو ایمپائر نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ قراردیا، جس پر انہوں نے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سخت لہجے میں اعتراض اٹھایا۔
ایمپائر کی جانب سے رپورٹ کیے جانے کے بعد میچ ریفری نے ثبوتوں کا جائزہ لیا اور سزا کا فیصلہ سنایا۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 13 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 9 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل






