Advertisement

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

اس سے قبل وسیم اکرم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 414 وکٹیں حاصل کی تھیں ، جبکہ مچل اسٹارک نے اپنے ٹیسٹ کیریئر مییں 415 وکٹیں مکمل کر لیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 دن قبل پر دسمبر 4 2025، 1:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

سڈنی: آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تیز گیند باز مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے لیف آرم فاسٹ باؤلر بن گئے۔

مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا۔

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر نے یہ کارنامہ اپنے 102 ویں ٹیسٹ میں ایشز سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگ کے دوران انگلینڈ کے ہیری بروک کو آؤٹ کرکے سرانجام دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 414 وکٹیں حاصل کی تھیں ، جبکہ مچل اسٹارک نے اپنے ٹیسٹ کیریئر مییں 415 وکٹیں مکمل کر لیں۔

Advertisement
Advertisement