اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ عمران خان کا ذاتی تھا، میں کوئی اور مشورہ دیتا، عارف علوی
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ جب پی ٹی آئی حکومت ہٹائی گئی تو عمران خان فرسٹریٹ ہوگئے تھے، اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ عمران خان کا ذاتی تھا مجھ سے پوچھتے تو کوئی اور مشورہ دیتا۔


نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ عمران خان اپنی باتوں کا جواب خود دیں گے، میری کوشش ہے سب لوگوں کو بٹھا کر ڈائیلاگ کرواؤں، میری کوششوں کی کامیابی اسی میں ہے کہ خاموشی اختیار کروں۔
عارف علوی نے کہا کہ دہشت گردی کا قانون بنا ہے ضرورت نہیں کہ اس کو کسی پر فٹ کیا جائے، فوج کا آئین میں کردار واضح ہے، لفظ نیوٹرل پر بات نہیں کرنا چاہتا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دو معاملات ہی ٹیبل پر ہیں ایک معیشت دوسرے انتخابات، میں بروکر نہیں ہوں مگر چاہتا ہوں لوگوں کو بٹھا کر بات کرواؤں، کوشش ہے کہ معیشت پر کوئی انڈر اسٹینڈنگ ہو جائے، عمران خان بھلے چوروں کے ساتھ چوری پر بات کرنے نہ بیٹھیں۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ لیکس کا بازار گرم ہے، پرائیوسی کا زمانہ ختم ہوگیا ہے۔

آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری
- ایک گھنٹہ قبل

فل کورٹ اجلاس کی مخالفت: سپریم کورٹ منٹس میں عدالتی اختلافات سامنے آ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا "نشانِ پاکستان" لینے سے انکار
- 3 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا بڑا قدم، رولز 1980 کی جگہ نئے رولز 2025 نافذ، عدالتی نظام مکمل ڈیجیٹل
- 6 گھنٹے قبل

لاہور: معرکۂ حق کی فتح پر خصوصی تقریب، مریم نواز کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین
- ایک گھنٹہ قبل
ایمل ولی خان نے وزیراعظم کو شرکت کی دعوت دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

مسلم لیگ ن کلچر اینڈ سپورٹس ونگ پنجاب کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب
- 6 گھنٹے قبل

یومِ آزادی پر تحفہ: پاکستانی نوجوانوں کی قازقستان میں تاریخی فتح
- ایک گھنٹہ قبل

اگر ٹرمپ-پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو تجارتی ٹیرف 50 فیصد سے بڑھ سکتا ہے ، امریکا
- ایک گھنٹہ قبل

جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کا مقامی سنیما میں رنگا رنگ پریمیئر شو
- 4 گھنٹے قبل

دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل