Advertisement

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی 

کرائسٹ چرچ : سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی 9 وکٹ سے شکست دے دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 11th 2022, 3:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی    سیریز : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی 

تفصیلات کے مطابق  پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے تھے۔

 کیوی ٹیم نے  131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں   فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا اور بڑی پارٹنرشپ قائم کی ۔ دونوں اوپنرز نے پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور تیزی سے رنز بناتے ہوئے 117 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 117 رنز پر گری جب فن ایلن کو شاداب خان نے 62 رنز پر آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کرائسٹ چرچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا ۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 16، بابر اعظم 21 ،  شان مسعود 14، شاداب خان 8 اور حیدر علی بھی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ 

نیوزی لینڈ کے بولر ٹم ساؤتھی، مچل سینٹنر اور بریس ویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اش سوڈھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کرائسٹ چرچ میں شیڈول میں یہ ٹی20 میچ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا جبکہ سہ ملکی سیریز کا مجموعی طور پر چوتھا میچ ہے۔ 

دونوں ممالک کے درمیان اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا تھا، جبکہ نیوزی لینڈ نے اتوار کے روز بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Advertisement
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • ایک گھنٹہ قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 5 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 دن قبل
Advertisement