Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ نے نیب سے ہائی پروفائل کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے 1999 سے لے کر جون 2022 تک تمام ہائی پروفائل کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 11th 2022, 9:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ نے نیب سے ہائی پروفائل کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب قانون میں تبدیلی سے بے نامی دار کی تعریف مشکل بنا دی گئی ہے اور معاملہ اہم سیاسی رہنماؤں کے کرپشن میں ملوث ہونے کا ہے۔ جہاں عوامی پیسے کا تعلق ہو وہ معاملہ بنیادی حقوق کے زمرے میں آتا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کس آئینی شق کو بنیاد بنا کر نیب قانون کو کالعدم قرار دیں؟

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ معاشی پالیسز کو دیکھنا سپریم کورٹ کا کام نہیں ہے اور اگر کسی سے کوئی جرم ہوا ہے تو قانون میں شفاف ٹرائل کا طریقہ کار ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا میں معاشی پالیسی کے الفاظ واپس لیتا ہوں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کہیں ایسا نہ ہو پورا کیس مکمل ہو جائے اور بعد میں پتہ چلے بنیادی حقوق کا تو سوال ہی نہیں تھا، نیب ترامیم کے ذریعے کس بنیادی حق کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟ فرض کریں پارلیمنٹ نے ایک حد مقرر کردی اتنی کرپشن ہو گی تو نیب دیکھے گا۔ سوال یہ ہے کہ عام شہری کے حقوق کیسے متاثر ہوئے ہیں؟

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ نیب قانون سے زیر التوا مقدمات والوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ کیا کوئی ایسی عدالتی نظیر ہے جہاں شہری کی درخواست پر عدالت نے سابقہ قانون کو بحال کیا ہو اور شہری کی درخواست پر عدالت پارلیمنٹ کا بنایا ہوا قانون کیسے کالعدم قرار دے سکتی ہے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پبلک منی کا معاملے پر عدالت قانون سازی کالعدم قرار دے سکتی ہے۔

عدالت نے نیب سے 1999 سے لے کر جون 2022 تک تمام ہائی پروفائل کیسز کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ کتنے کرپشن کیسز ہیں جن میں سپریم کورٹ تک سزائیں برقرار رکھی گئی ہیں اور اب تک نیب قانون کے تحت کتنے ریفرنسز مکمل ہوئے جبکہ نیب قانون میں تبدیلی کے بعد کتنی تحقیقات مکمل ہوئیں۔ ان سب کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ایف اے ٹی ایف نے ہمارے قوانین میں نقائص کی نشاندہی کی اور قوانین میں بہتری کے لیے وہ معیار اپنانا ہوگا جو دنیا بھر میں اپنایا گیا ہے۔ کیا نیب ترامیم سے جان بوجھ کر قانون میں نقائص پیدا کیے گئے؟ اور کیا نیب ترامیم مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی گئی ہیں؟ اربوں روپے کرپشن کے 280 کیسز پہلے ہی واپس ہوچکے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ کیا پارلیمان سے بدنیتی منصوب کر رہے ہیں؟

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 1996 میں ایک کیس میں زندہ درخت کی مثال دی کہ درخت گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ بڑھے گا۔ پاکستان میں مختلف مافیاز ہیں، یہ ان پرتشدد ہیں بھی اور نہیں بھی لیکن میں کسی مافیا کا نام نہیں لینا چاہتا۔ دنیا میں جائیداد اور دولت پر ٹیکس لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب وہ نکات ہیں جو سیاسی نوعیت کے ہیں اور پارلیمان نے طے کرنے ہیں جبکہ احتساب تندرست معاشرے اور ریاست کے لیے اہم ہے۔ کرپشن دنیا میں ہر جگہ موجود ہے لیکن نیب ترامیم میں کچھ نقائص بھی موجود ہیں اور نقص یہ بھی ہے کہ کچھ سرکاری ملازمین جیلیں کاٹ کر بری ہو چکے ہیں اور کچھ کاروباری شخصیات بھی نیب سے مایوس ہوئی ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب ترامیم میں کچھ چیزیں بھی ہیں جن سے فائدہ ہوا تاہم ہم نے توازن قائم کرنا ہے۔ کچھ ایسی ترامیم بھی ہیں جو سنگین نوعیت کی بھی ہیں جیسے پلی بارگین اور 500 ملین روپے کی حد مقرر کرنے سے ملزمان کو فائدہ ہوا۔

Advertisement
ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت

  • 2 گھنٹے قبل
بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں

  • ایک گھنٹہ قبل
امریکی ریاست منی سوٹا میں جاری مظاہروں میں شدت،پینٹاگون کا فوج کو تیار رہنے کا حکم

امریکی ریاست منی سوٹا میں جاری مظاہروں میں شدت،پینٹاگون کا فوج کو تیار رہنے کا حکم

  • 4 گھنٹے قبل
جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت

  • 42 منٹ قبل
صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم

  • 4 گھنٹے قبل
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کا معاملہ، بنگلہ دیش کا پاکستانی حکومت سے رابطہ کر لیا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کا معاملہ، بنگلہ دیش کا پاکستانی حکومت سے رابطہ کر لیا

  • 4 گھنٹے قبل
ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

  • 2 گھنٹے قبل
سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

  • ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی

  • 4 گھنٹے قبل
آتشزدگی سے گل پلازہ کی عمارت  کے دو حصے زمین بوس ،6 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس

آتشزدگی سے گل پلازہ کی عمارت  کے دو حصے زمین بوس ،6 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس

  • 4 گھنٹے قبل
 محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ

 محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ

  • 4 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement