Advertisement
پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس :  عمران خان کی 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم   عمران خان کی18 اکتوبر تک  حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 12th 2022, 5:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ممنوعہ فنڈنگ کیس :  عمران خان کی 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی ، سابق وزیراعظم عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں حفاظتی ضمانت لینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے ہیں ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست  ضمانت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کررہے ہیں۔

عدالت نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت پانچ ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آمد کے موقع پر صحافی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال کیا کہ ضمانت نہ ہوئی تو پھر؟ عمران خان نے جواب دیا کہ جیل کیلئے میں ہر وقت تیار ہوں۔

انہوں نے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ عارف علوی نے واضح کہا ہے جو ان کے بیان کو توڑ مڑور کے پیش کیاگیا۔  صرف ہماری فنڈنگ قانونی ہے، باقی سب کی 2 نمبر، یہ میں لکھ کر دے دیتا ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران آج طلب کیا تھا اور عدالت میں پیشی تک پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔

سماعت کے آغاز میں  وکیل عمران خان  سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے دو شریک ملزمان نے ضمانت کے لیے بینکنگ کورٹ سے رجوع کیا، بینکنگ کورٹ اور سپیشل جج سینٹرل دونوں عدالتوں نے سننے سے معذرت کی،عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کون سی عدالت میں جانا چاہئے ؟  وکیل نے جواب دیا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس سپیشل جج سینٹرل کی عدالت جانا چاہیے

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ عمران خان کہاں ہیں ؟ پیش کیوں نہیں ہوئے ؟ وکیل نے جواب دیا کہ عدالت حکم کرے تو عمران خان فوری عدالت پیش ہوجائیں گے۔بنی گالہ میں پولیس نے عمران خان کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے عدالت پیشی تک عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔ درخواست گزار تین بجے تک اس عدالت میں پیش ہوجائیں۔ وکیل نے کہا تین بجے دیر ہو جائے گی ابھی آدھے گھنٹے میں آجاتے ہیں۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاٹھیک ہے آجائیں ۔ 

عمران خان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں  حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 11 ملزمان پر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں مقدمہ درج کیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال اگست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آٹھ سال بعد ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ممنوعہ فنڈز حاصل کیے ہی

Advertisement
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • 2 days ago
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • 2 days ago
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • 2 days ago
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • a day ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • 14 hours ago
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 11 hours ago
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 15 hours ago
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • 2 days ago
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • a day ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • 2 days ago
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • 16 hours ago
Advertisement