جی این این سوشل

پاکستان

لانگ مارچ میں اسد عمر کی کنٹینر پر پارٹی رہنماؤں سے گرما گرمی کی ویڈیو وائرل

معاملہ جنریٹر کی خرابی کے باعث پیش آیا،میرا کلپ چلایا جا رہا ہے کہ اختلافات ہو گئے،یہ کپتان سے اظہار یکجہتی کو دیکھ کر گھبرا گئے ہیں،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لانگ مارچ میں اسد عمر کی کنٹینر پر پارٹی رہنماؤں سے گرما گرمی کی ویڈیو وائرل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پی ٹی آئی مارچ میں شریک تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کی جارحانہ انداز کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں اسد عمر کو کینٹر پر اپنے ساتھ کھڑے پی ٹی آئی رہنماؤں سے بحث و مباحثہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کلپ میں کسی رہنما کی آواز سنائی نہیں دے رہی۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ معاملہ مارچ میں جنریٹر کی خرابی کے باعث پیش آیا۔ 

دوسرا جنریٹر مارچ میں شامل گاڑیوں میں پھنسا ہوا تھا۔جنریٹر کو کینٹر تک پہنچانے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا،ہم لاہور کا جوش و خروش دیکھ کر بہت خوش تھے۔ اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور کا اپنے کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حقیقی آزادی کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں،میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کہ اختلافات ہو گئے۔

اللہ کے بندوں اس وقت مجھے غصہ اس بات پر تھا کہ جنریٹر خراب ہو گیا تھا اور دوسرا آنے میں دیر ہو رہی تھی۔

 

 

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا دن شاہدرہ سے شروع ہو گا اور کامو نکی میں اختتام پذیر ہو گا۔لوگوں نے عمران خان پر جو محبت نچھاور کی ہے اس سے عوام کے سیاسی شعور کا اندازہ ہوتا ہے۔ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف خصوصاً ان خواتین کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہے جو بچوں کے ساتھ مارچ میں آئیں۔ اس تحریک میں وہ لوگ شامل ہیں جو اگلی نسل کیلئے نظام بدلنا چاہتے ہیں،اس تحریک کا مقصد عوام کو با اختیار بنانا ہے اور فیصلہ سازی کو بند کمروں سے نکالنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی مڈل کلاس دقیانوسی نظام کو بدلنے کیلئے باہر نکلی ہے اور عمران خان کی قیادت میں اس نظام کو بدلے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی لانگ مارچ لاہور کے علاقے داتا دربار پہنچ کر رک گیا،ہفتے کی صبح شاہدرہ سے مارچ کا سفر دوبارہ شروع ہو گا۔

دنیا

ایرانی سپریم لیڈر کا ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم

اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا سخت جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا، مشیر آیت اللہ خامنہ ای

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی سپریم لیڈر کا ایک مرتبہ پھر  اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر حکام کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاریوں کا پتا لگایا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا سخت جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاک بحریہ نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیربچا لیے

ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بحریہ  نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیربچا لیے

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے یمن کے قریب خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) پاکستان نیوی کے ایک بیان کے مطابق، پی این ایس ذوالفقار کو ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے دوران یمن کے قریب خلیج عدن میں ایرانی ماہی گیر کشتی ال محمدی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔

ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی، پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے فوری طور پر زخمی ماہی گیر کو طبی امداد فراہم کی جس نے کشتی کے انجن کی مرمت کے دوران اپنا ہاتھ شدید زخمی کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پہاڑ ٹوٹ گیا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کردیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے ہوگئی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اضافہ کیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll