سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیمیں تھانہ وارث خان راولپنڈی پہنچ چکی ہیں۔ایف آئی اے کی ٹیمیں دو بسوں میں تھانہ وارث خان پہنچی ہیں۔ ایف آئی اے کی ٹیمیں لال حویلی پر چھاپہ مارنے کے لیے پہنچیں۔مجھے گرفتار کرنے کے لیے حکومت ہر کوشش کررہی ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ حکمران لانگ مارچ سے خوفزدہ ہیں،قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔راولپنڈی کے عوام عمران خان کے ساتھ باہر نکلیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لاہور میں اچھا استقبال ہوا ،راولپنڈی میں بھی تاریخی ہوگا۔چاہے میں گرفتار ہوا یا نہ ہوا عمران خان کا اچھا استقبال ہوگا۔نسلی اور اصلی مشکل میں ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میری اداروں سے کوئی لڑائی نہیں،اگر میں مارا گیا تو ذمہ دار رانا ثنااللہ ہوں گے۔میں شاہدرہ سے ساتھ نہیں جارہا، گجرات سے ساتھ ہوں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات الیکشن کی تاریخ پر کریں تو کرنے چاہییں۔عمران خان کو مشورہ دے سکتا ہوں، سیاستدان اپنے راستے نہیں بند کرتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں، 7 سال سے اسی پر الیکشن لڑتا ہوں۔سیاستدان سزاؤں سے نہیں ڈرتا۔جیلوں میں رہا، کورٹ مارشل ہوا، کوڑے معاف ہوگئے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر مارا گیا تو رانا ثنااللہ کو شامل تفتیش کیا جائے۔سیاست عمران خان کے ساتھ ہے، چودھری میرے بھائی ہیں۔صوبائی سیاست نہیں کرتا، 3خاندانوں سے میرا تعلق ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ امید ہے مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوشش ہوگی۔بات چیت نتیجہ خیز ہونی چاہیے۔عمران خان سے بات ہوگئی ، لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے جارہاہوں ۔

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 3 days ago

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 2 days ago

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 2 days ago

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 2 days ago

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- 3 days ago

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 3 days ago

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 2 days ago

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 3 days ago

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 3 days ago

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 2 hours ago

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 3 days ago

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 5 days ago





