Advertisement
پاکستان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی، نیدرلینڈز کو ہرا دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے  نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اکتوبر 30 2022، 8:38 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی، نیدرلینڈز کو ہرا دیا

پرتھ میں ہونے والے اس اہم میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر قومی کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

نیدرلینڈز کی اننگز:

 نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اورنسیم شاہ نے ایک ایک، وسیم جونیئر نے دو جب کہ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹورنامنٹ کی پہلی وکٹ اوپنر اسٹیفن مائیبرگ کی صورت میں حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز:

پاکستان نے 92 رنز کا ہدف 14ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، پاکستان کے کپتان بابر اعظم 4 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ محمد رضوان 49 اور شان مسعود 12 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، مڈل آرڈر بیٹر حیدر علی کی جگہ فخر زمان پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیم میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان ، محمد رضوان،شان مسعود، افتخار احمد ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر،شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، قومی ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں  بھارت اور زمبابوے  کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب آج پاکستان میں ہوا اور بارش کا امکان ہے، پرتھ میں مقامی وقت کے مطابق دن دو سے چار بجے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Advertisement
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بیان کا غلط مطلب  لیا گیا، اسحاق ڈار کی وضاحت

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بیان کا غلط مطلب لیا گیا، اسحاق ڈار کی وضاحت

  • 13 گھنٹے قبل
پیرو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 18 افراد ہلاک

پیرو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 18 افراد ہلاک

  • ایک گھنٹہ قبل
اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی

اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

  • 12 گھنٹے قبل
28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچواں  اسپیل شروع،پی ڈی ایم اے  کا الرٹ جاری

28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچواں اسپیل شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
ملک بھر میں پولیو کے 3 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں پولیو کے 3 نئے کیسز رپورٹ

  • 17 منٹ قبل
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپئنز کی  ویسٹ انڈیز کو49 رنز سے  شکست

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپئنز کی ویسٹ انڈیز کو49 رنز سے شکست

  • ایک گھنٹہ قبل
 چیف آف ڈیفنس کانفرنس،  عالمی خطرات کے مقابل  فوجی تعاون ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

 چیف آف ڈیفنس کانفرنس،  عالمی خطرات کے مقابل فوجی تعاون ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 15 گھنٹے قبل
نشانِ حیدر پانے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج  عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

نشانِ حیدر پانے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا

پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا

  • 14 گھنٹے قبل
تھائی لینڈ، کمبوڈیاکے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ

تھائی لینڈ، کمبوڈیاکے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ

  • ایک گھنٹہ قبل
گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، چار لاپتہ

گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، چار لاپتہ

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement