پاکستان
لانگ مارچ کا کوئی قومی مقصد نہیں ہے، مریم نواز
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سورچ رہی تھی کہ یہ لانگ مارچ کیا ہے، اس کے مقاصد کیا ہیں؟
لندن میں پریس کانفرنس کی ابتداء میں مریم نواز نے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کے لواحقین سے تعزیت کی اور ان کے لیے دلی جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ پر کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں لیکن اس کا کوئی قومی مقصد نہیں ہے، اس کا ہدف صرف آرمی چیف کی تقرری ہے۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ان کا ایک ہی ہدف آرمی چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنا ہے، ان کا یہ پلان بھی ناکام ہوگا، تقرری شہباز شریف آئین اور قانون کے مطابق کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنے لوگ لانگ مارچ میں نہیں ہوتے جتنے سیکیورٹی اہلکار ہوتے ہیں، بے دردی سے قوم کا پیسا اور وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ لانگ مارچ ان کا آخری پلان تھا، عوام کے مسائل اور تکالیف کا لانگ مارچ سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے بیٹے کیوں لانگ مارچ میں شرکت کریں؟ آپ کے اپنے بیٹے لندن میں بیٹھے ہیں، عمران خان کا پارٹ ٹائم لانگ مارچ 2 گھنٹے میں ختم ہو جاتا ہے، 5 دن سے یہ لانگ مارچ لاہور میں پھنسا ہوا ہے۔
ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ دوپہر میں شروع کر کے شام 6 بجے ختم کر دیتے ہیں تو یہ لانگ مارچ مہینہ اسلام آباد نہیں پہنچے گا، یہ سڑک پر چلتی ٹریفک سے خطاب کر رہے ہوتے ہیں۔
جرم
سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،5 خوارج ہلاک، 4 اہلکار شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکورٹی فورسز اور خوراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا
جنوبی وزیر ستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،5 خوارج ہلاک ، مادر وطن کی حفاظت کیلئے 4 جوانوں نے بھی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکورٹی فورسز اور خوراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے مقابلہ کرتے ہوئے 5خوارج ہلاک کر دیئے،شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادر وطن کے 4سپوت بھی مادر وطن پر قربان ہو گئے ،شہداء میں نائب صوبیدار تائب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود، لانس نائیک حبیب اللہ شامل۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کےخاتمے کےلیے پرعزم ہیں، ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں ۔
دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار طیب شاہ کی عمر 38 برس،تعلق ٹانک سے تھا،شہید لانس نائیک گلاب زمان کی عمر 30 سال اور تعلق ضلع کرک سے تھا،لانس نائک شہید مزمل محمود کی عمر 30 برس تعلق ضلع کرک سے تھا،لانس نائک حبیب اللہ کی عمر 28 برس تعلق اورکزئی سے تھا۔
تجارت
پی ایس ایکس میں نئی تاریخ رقم ، اسٹاک مارکیٹ میں 93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور
100 انڈیکس 480 پوائنٹس بڑھ کر 93001 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا
کاروباری ہفتے کے آخری روز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئی تاریخ رقم، اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔
پاکستان کی ریٹنگ میں اضافے اور معاشی بہتری کو مارکیٹ میں تیزی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس 480 پوائنٹس بڑھ کر 93001 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔
پچھلے روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 92,520 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 277 روپے 75 پیسے پر آگیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے اور کرنٹ اکاؤنٹ کے سرپلس ہونے کے باعث روپیہ مضبوط ہوا ہے۔ یہ صورتحال پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دنیا
مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی بحالی کی قرارداد منظور
قرارداد کا مقصد دفعہ 370 کے تحت ان خصوصی دفعات کو بحال کرانا ہے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی
مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل 370 کی بحالی کی قرارداد نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر سنگھ چوہدری نے پیش کی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ارکان سے رائے طلب کی جس پر بی جے پی ارکان کو چھوڑ کر ارکان اسمبلی کی اکثریت نے قرارداد کی حمایت کی، بعد ازاں اسپیکر نے اسے باضابطہ طور پر منظور کرلیا۔
دوران اجلاس بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے پی ڈی پی کی جانب سے پیش قراداد کی کاپیاں چھیننے کی کوشش بھی کی تھی جس پر سارجنٹ آف آرمز نے ہنگامہ آرائی کرنے والے بی جے پی اراکین کو باہر نکال دیا۔
سریندر سنگھ چوہدری کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کا مقصد دفعہ 370 کے تحت ان خصوصی دفعات کو بحال کرانا ہے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی۔
دوسری طرف بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کیخلاف منظور قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کی دیوار قبرستان میں گاڑھ دی ہے، دنیا کی کوئی طاقت 370 دوبارہ نہیں لاسکتی۔
اگست 2019 میں بھارتی سرکار نے یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدل دی تھی، مقبوضہ کشمیر کی نئی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں اراکین نے مطالبہ کیا تھا کہ علاقے کا خصوصی درجہ بحال کیا جائے۔نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے قرارداد منظور کرکے نئی دہلی سے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال کی جائے۔
خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے دفعہ 370 کو 5 اگست 2019 کو یکطرفہ طور پر منسوخ کیا تھا اور سپریم کورٹ کے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس نے بھی آرٹیکل 370 منسوخ ہونے کی توثیق کی تھی مگر ریاستی انتخابات کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ