Advertisement
تفریح

150 کروڑ کمانے والی پہلی فلم

مولا جٹ 150 کروڑ کمانے والی پہلی فلم بن گئی، مولا جٹ نے پاکستان میں 50 کروڑ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 2nd 2022, 1:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
150 کروڑ کمانے والی پہلی فلم

دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی اور کامیاب فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم دنیا بھر سے سو کروڑ کمانے والی فلموں کی کلب میں شامل ہو گئی ہے۔ مولا جٹ  اب تک کی پاکستان کی مہنگی ترین فلم بھی ہے ۔

اس سے پہلے پاکستان کی کوئی بھی فلم 100 کروڑ کے کلب میں اپنی انٹری نہیں لے سکی، وکی پیڈیا کے مطابق 2018 میں ریلیز ہونی والے جوانی پھر نہیں آںی 2 نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 70 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

لندن نہیں جاونگا نے 55 کروڑ جبکہ پنجاب نہیں جاونگی نے باکس آفس پر 51 کروڑ کا کاروبار کیا تھا۔علی ظفر کی طیفا ان ٹربل 50 کروڑ کمانے والی پاکستان کی پانچویں کامیاب ترین فلم ہے۔

جوانی پھر نہیں آنی کی پہلی فلم نے 49 کروڑ کا بزنس کیا تھا، پرواز ہے جنون نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 45 کروڑ روپے کے قریب بزنس کیا تھا۔ اس طرح دی لیجنڈ آف مولا جٹ اس دوڑ سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو گزشتہ ہفتے 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ریلیز کیا گیا تھا، فلم کو پوری دنیا میں ایک ہزار کے قریب اسکرینز پر دکھایا گیا۔

یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جب کہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔

خیال رہے کہ اسی سال کی کامیاب بھارتی فلم آر آر آر کی مجموعی آمدنی 25 کروڑ 12 لاکھ کے مقابلے میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 17 دن میں 25 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کماکر اسے مات دے دی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی فلم کی نمائش اب بھی جاری ہے۔

Advertisement
لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ

لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ

  • 13 گھنٹے قبل
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات

  • 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونےکی قیمت میں کمی

ملک میں سونےکی قیمت میں کمی

  • 13 گھنٹے قبل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے

  • 20 گھنٹے قبل
ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،چیف آف آرمی سٹاف

ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،چیف آف آرمی سٹاف

  • 13 گھنٹے قبل
صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم

صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم

  • 21 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا  پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم

وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم

  • 13 گھنٹے قبل
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان

کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان

  • ایک دن قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی  اور  بشریٰ بی بی کیخلاف   تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

  • 21 گھنٹے قبل
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری

14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری

  • 13 گھنٹے قبل
9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ

9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ

  • ایک دن قبل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
Advertisement