پاکستان
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار کر لیا گیا
لاہور: شوکت خانم اسپتال کے باہر سے پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
مشکوک شخص کو پولیس ڈالے میں بٹھا کر لے گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص کا تعلق رائیونڈ سے ہے، مشتبہ شخص اسپتال کے باہر کھڑی گاڑی کو مبینہ طور پر کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔
فواد چودھری، ذلفی بخاری ، عمران اسماعیل ،عثمان بزدار، شاہ محمود قریشی بھی شوکت خانم اسپتال پہنچ گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی عیادت کی گئی۔
لاہو رجناح اسپتال کے میڈیکو لیگل کی ٹیم شوکت خانم اسپتال پہنچ گئی ہے، ٹیم میں ایچ او ڈی فارنزک فرحت سلطانہ، جنرل سرجن کامران چودھری ، آرتھوپیڈک سجاد گورائیہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کا میڈیکو لیگل ورک مکمل کر لیا گیا ہے، عمران خان کی ہڈی فریکچر ہونے سے محفوظ رہی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی ہے دائیں ٹانگ پرگولی چھوکر گزری جبکہ دوسری گولی نےبائیں ٹانگ کی ہڈی کومتاثرکیا۔
دوسری جانب وزیر آباد میں لانگ مارچ میں زیراستعمال کنٹینر سیل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد جائے وقو عہ سےشواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، ، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مصروف عمل ہیں، امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی بھاری نفری اللہ والا چوک پر موجود ہے۔
پولیس، فرانزک اور دیگر اداروں کی جانب سے شواہد اکھٹے کرنے کے ساتھ تحقیقات جاری ہیں، تفتیشی ذرائع کے مطابق عمران خان پر حملہ کرنے والا ملزم مکمل تیاری کے ساتھ آیا تھا، ملزم نوید اور گھر والوں سے بھی تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ سے ملنے والے خول اور ویڈیوز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ملزم کی جانب سے حملے کے لیے نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی۔
ملزم سے پستول، میگزین اور 16 گولیاں برآمد ہوئیں، وقوعہ سے ملنے والے 9 خول نائن ایم ایم اور 2 دیگر اسلحہ کے ہیں، ملنے والے 9خول نیچے سے اوپر فائر کیے گئے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے گھر والے حملے سے ناواقف تھے۔
جاں بحق نوجوان معظم ملزم کو پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کے باعث معظم کےسر میں گولی لگی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوا ہو گیا۔
واقعے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس کے مطابق فیصل جاوید گولیاں لگنے سے زخمی افراد میں شامل نہیں۔
تفریح
سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد
فلموں میں ہندو ازم کے پرچار کی وجہ سعودی سنسر بورڈ نے پابندی لگائی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ہندو تہوار دیوالی پر ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب پہلے بھی ملک میں جنسی بے راہ روی کا سبب بننے والے مواد سمیت مذہبی مواد پر مشتمل فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرتا رہا ہے،اور ان دونوں فلموں پر بھی ان وجوہات کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔
’ بالی وڈ فلم سنگھم اگین‘ جو کہ پہلے دونوں پارٹس کا سیکیوئل ہے اس میں اجے دیوگن کے ساتھ ساتھ نامور بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف، جیکی شروف، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
اگرچہ ’سنگھم‘ سیریز کی باقی فلموں کی بات کی جائے تو وہ ایکشن تھرلر پر مبنی ہیں لیکن نئی فلم میں اس کے ایکشن اور تھرلر کو ہندو مذہب کی کہانیوں سے جوڑا گیا ہے اور فلم میں ہر وقت ہندو ازم کی بات ہوتی دکھائی دیتی ہے۔
فلم میں مبینہ طور پر پاکستان اور سری لنکا سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے متعلق بھی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
اسی طرح ’بھول بھلیاں تھری‘ میں کارتک آریان نے واپسی کی ہے اور اس میں بھی ہندو ازم کا واضح پرچار دکھائی دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں فلموں پر سعودی عرب میں پابندی عائد کیے جانے کے بعد دیگر عرب ممالک میں بھی ان کی نمائش پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔
ٹیکنالوجی
انڈونیشیا:آئی فون 16 کے بعد گوگل فونز پر بھی پابندی
چند دن پہلے انڈونیشین حکام نے آئی فون 16 پر بھی اسی بنا پر پابندی لگائی تھی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے آئی فون 16 پر پابندی لگانے کے چند دن بعد ہی گوگل کے موبائل فونز پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشین قوانین کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں فونز کی تیاری میں 40 فیصد مقامی آلات استعمال کرنے ہوتے ہیں اس کے لیے کمپنیوں کو مقامی سطح پرتیار کردہ چیزیں استعمال کرنا پڑتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے مقامی طور پر تیار ہونے والے فونز کے حوالے سے پالیسی پر عمل نہیں کیا جس کی بنا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے انڈونیشین حکام نے آئی فون 16 پر بھی اسی بنا پر پابندی لگائی تھی۔
اس حوالے سے انڈونیشیا کے وزیرِ صنعت گومیوانگ کارتاساسمیتا کا کہنا ہے کہ ہم تمام انویسٹرز کے لیے شفافیت کو ممکن بنانے کے لیے ان قوانین پر عمل کررہے ہیں جب کہ اگر لوگ چاہیں تو وہ باہر ممالک سے گوگل اور آئی فون خریدنے کے بعد ٹیکس ادا کرکے انڈونیشیا میں استعمال کرسکتے ہیں۔
پاکستان
وزیر اعظم کی مستونک دھماکے کی مذمت، بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس
دہشتگردوں کا سکول پر دھماکا بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،شہباز شریف
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا سکول پر دھماکا بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، دہشتگرد ایسے حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز ہائی اسکول پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے دھماکے میں بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ذمہ داران کی نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ ، دہشتگرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ایسے حملے حکومت کے بلوچستان میں تعلیم و ترقی کے فروغ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے پولیس افسران و جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
جرم 9 گھنٹے پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 8افرادجاں بحق، 35 زخمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم