جی این این سوشل

پاکستان

وزیردفاع کا پی ٹی آئی لانگ مارچ پرفائرنگ واقعہ کی شفاف تحقیقات پرزور

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے وزیر آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ریلی پرفائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیردفاع کا پی ٹی آئی لانگ مارچ پرفائرنگ واقعہ کی شفاف تحقیقات پرزور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعہ کی شفاف تحقیقات پر زور دیا ہے تاکہ اس جرم کے حقیقی ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جا سکے۔ 

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  خواجہ محمد آصف  نے کہا کہ ملک میں سیاست میں پرتشدد رویوں اورعدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کی مذمت کی جانی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بدقسمتی ہے کہ بعض سیاستدانوں نے جارحانہ زبان استعمال کی جس سے ان کے پیروکار سیاسی حریفوں کے خلاف تشدد پراترآئے ہیں۔ انہوں نے  زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ،

انہوں نے کہاکہ ذاتی مفاد کیلئے سیاست کو استعمال کرنے کے رجحان سے گریز کرنا چاہیے تاکہ معاشرے میں راوداری کو فروغ دیاجاسکے ،سیاست مذاکرات اورمسائل پرامن طریقے سے حل کرنے کا نام ہے۔

بی این پی کے سربراہ اختر جان مینگل نے کہا سیاست میں تشدد قابل مذمت ہے ، انہوں نے کہاکہ جمہوری معاشرے میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ۔

جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہاکہ سیاست دانوں کو اپنی انا بالائے طاق رکھتے ہوئے مذاکرات کے میز پر بیٹھنا چاہیے تاکہ معاشرے میں رواداری کو فروغ دیاجاسکے۔

ایوان کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیاگیا۔

پاکستان

وزیر اعظم کی مستونک دھماکے کی مذمت، بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس

دہشتگردوں کا سکول پر دھماکا بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم  کی مستونک دھماکے کی مذمت، بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا سکول پر دھماکا بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، دہشتگرد ایسے حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز ہائی اسکول پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے دھماکے میں بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ذمہ داران کی نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ، دہشتگرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ایسے حملے حکومت کے بلوچستان میں تعلیم و ترقی کے فروغ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے پولیس افسران و جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی انتخابات: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی نا اہل قرار دے دیا

 کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں  مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے،ٹرمپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی نا اہل قرار دے دیا

نیو میکسیکو:امریکا کے صدارتی انتخابات میں محض 4 روز باقی رہ گئے، صدارتی امیدوار کملاہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی لفظی جنگ بھی شدت اختیارکرگئی۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو میکسیکو میں ایک  انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم  2 دفعہ نیو میکسیکو  جیت چکے ہیں،  سابق صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن جیت کر امریکا کو پھر عظیم ملک بنائیں گے۔

اس موقع پر سابق امریکی صدر نےڈومیوکریٹک امیدوار کملا ہیرس پر بھی سخت لفظوں میں تنقید کی ،ٹرمپ نے کہا کہ  کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں  مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جو ں جوں امریکی صدارتی الیکشن کے دن نزدیک آرہے ہیں دونوں امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید لفظی گولہ باری کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن  نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نا اہل قرار دے کر ان کے حامیوں کو کچڑا کہہ چکے ہیں، جس  کے ردعمل میں ٹرمپ نے کچڑا اٹھانے والے ٹرک میں  بیٹھ کر اپنی انتخابی مہم کی ،اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ  کا کہنا تھا کہ یہ جوبائیڈن کے اعزاز میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد

فلموں میں ہندو ازم کے پرچار کی وجہ سعودی سنسر بورڈ نے پابندی لگائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ہندو تہوار دیوالی پر ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب پہلے  بھی ملک میں  جنسی بے راہ روی کا سبب بننے والے مواد سمیت مذہبی مواد پر مشتمل فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرتا رہا ہے،اور ان دونوں فلموں پر بھی ان وجوہات کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔

’ بالی وڈ فلم سنگھم اگین‘ جو کہ پہلے دونوں پارٹس کا سیکیوئل ہے اس  میں  اجے دیوگن کے ساتھ ساتھ  نامور بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف، جیکی شروف، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

اگرچہ ’سنگھم‘ سیریز کی باقی فلموں کی بات کی جائے تو وہ  ایکشن تھرلر پر مبنی  ہیں لیکن نئی فلم میں اس کے ایکشن اور تھرلر کو ہندو مذہب کی کہانیوں سے جوڑا گیا ہے اور فلم میں ہر وقت ہندو ازم کی بات ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

فلم میں مبینہ طور پر پاکستان اور سری لنکا سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے متعلق بھی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

اسی طرح ’بھول بھلیاں تھری‘ میں کارتک آریان نے واپسی کی ہے اور اس میں بھی ہندو ازم کا واضح  پرچار دکھائی دیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں فلموں پر سعودی عرب میں پابندی عائد کیے جانے کے بعد  دیگر عرب ممالک میں بھی ان کی نمائش پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll