جی این این سوشل

پاکستان

اسمارٹ گلاس سولر وائی فائی سسٹم متعارف

ریاض: سعودی سیاستدانوں نے سورج کی شعاعوں سے نیا وائی فائی سسٹم متعارف کرا دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسمارٹ گلاس سولر وائی فائی سسٹم متعارف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ماہرین نے ایک ایسا نیا وائی فائی سسٹم متعارف کرایا ہے جو سورج کی شعاعوں سے چلے گا جس کا نام “صبح کی کھڑکیاں” رکھا گیا ہے۔

یہ ڈیٹا کی منتقلی میں روایتی نیٹ ورک سے کہیں زیادہ تیز رفتار اور کم لاگت والا سسٹم ہے۔

نئی سعودی ایجاد ابھی ابتدائی مراحل میں ہے تاہم مستقبل میں اس سے اسپیشل اسمارٹ گلاس کی کھڑکیوں کے ذریعے رہائشی عمارتوں اور کاروباری مراکز میں استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

جو سورج کی کرنوں کو لاسل کی ڈیٹا مختلف قسم کے الیکٹرانک آلات میں منتقل کرنے کے لیے روایتی وائی فائی نیٹ ورک کی جگہ لے لیں گی۔

اس نئے سسٹم کی مدد سے سورج غروب ہونے کے بعد بھی توانائی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس نئے سسٹم میں توانائی بھی کم خرچ ہو گی۔

اسمارٹ گلاس سولر وائی فائی سسٹم سے ڈیٹا کی منتقل زیادہ تیزی اور آسانی سے ممکن ہو گی اور یہ ایجاد ماحول دوست بھی رہے گی۔

سعودی سائنسدان اپنی ایجاد کے پہلے ماڈل کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے عملی شکل دینے پر کام کر رہے ہیں اور وہ ڈیٹا کی شرح بڑھانے پر بھی ریسرچ کر رہے ہیں۔

پاکستان

عدالتی احکامات کے باوجود بانی چیئرمین سے ملنے نہیں دیا گیا، عمر ایوب

جیل حکام انڈرٹیکنگ چاہتےہیں کہ ملاقات میں سیاسی گفتگونہیں کریں گے، اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالتی احکامات کے باوجود بانی چیئرمین  سے  ملنے نہیں دیا گیا، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر شبلی فراز، اسد قیصر اور زرتاج گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جیل حکام نےتین گھنٹےانتظارکروایا، جیل حکام انڈرٹیکنگ چاہتےہیں کہ ملاقات میں سیاسی گفتگونہیں کریں گے، ادارے بھی ہمیں لکھ کر دیں کہ وہ سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کریں گے، ہم بھی پھر لکھ کردیں گے بانی سےسیاسی گفتگو نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کےباوجود بانی سےملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ہم اپنے سیاسی قیدیوں کوسلیوٹ کرتے ہیں، آج ہماری بڑی اہم میٹنگ ہونا تھی، سب لوگ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔ بانی پی ٹی آئی کےسیل کی بجلی بند کی گئی، عمران خان کو پانی نہیں دیا جاتا، بشریٰ بی بی کےکھانےمیں ہارپک ملایا گیا،بانی پی ٹی آئی کوغیرمعیاری کھانا دیا جارہا ہے۔

قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز نے کہا کہ ہم دوپہر 2 بجے سے جیل کے باہر بیٹھے ہیں، چھ لوگوں کا ملاقات کے لیے نام دیا تھا، ہمیں کہا گیا کوئی سیاسی گفتگونہیں ہو گی، میں نےکہا بانی سےکوئی موسم کا حال ڈسکس نہیں سیاسی بات ہی کریں گے، حکومت کے ایسےحربوں سے سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

شبلی فرازکا کہنا تھا کہ جیل میں سختی کا مقصد بانی پی ٹی آئی کوتوڑنا تھا، اللہ نےبانی کوایسا ایمان دیا وہ ٹوٹتا نہیں،عمران خان ملک کےعوام کی جنگ لڑرہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نوازشریف کی طرح معاہدہ کرکےلندن نہیں گیا۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج نے کہا کہ سات گھنٹےکا سفر کر کے اڈیالہ جیل بانی سے ملاقات کرنےآئی تھی، ہمیں جیل میں ملنے نہیں دیا گیا، حکومت کی یہ حرکت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اس ظلم اورجبرکا جواب دینا پڑےگا، ہم سیاست دان ہیں بانی سے سیاسی گفتگو ہی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کےسیل کا دورہ کریں، عمران خان کی جب کال آئےگی لبیک کہیں گے، میرا لیڈر بہادر ہے نوازشریف کی طرح پلیٹ لیٹس گرا کر ملک سے بھاگا نہیں، نوازشریف، زرداری اور مریم نواز یاد رکھنا کرسی صدا نہیں رہنی، ہمارا وقت بھی آئےگا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ یہ فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ ہے، ہم منتخب نمائندے ہیں اپنے لیڈر سے سیاسی گفتگو ہی کریں گے، مریم نواز کے دور میں خواتین کی بےحرمتی ہورہی ہے، ہمیں پنجاب میں جمہوری حق سےمحروم رکھا جارہا ہے، مریم نوازیاد رکھیں ہم ایسےہتھکنڈوں سےدباؤمیں نہیں آئیں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جیل حکام کوحکومت کا چمچہ نہیں بننا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کےساتھ سلوک قابل مذمت ہے، ہم حکمت عملی بنا رہے ہیں پورے ملک میں باہرنکلیں گے، ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کے لیے لڑیں گے، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی دیگرجماعتوں سےبھی ملاقات کریں گے، تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں سب ساتھ کھڑے ہیں،بانی پی ٹی آئی کا معاملہ قومی اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی انتخابات: مختلف ریاستوں میں ووٹرزکو  اردو زبان میں  بیلٹ پیپرز کی فراہمی

امریکی صدارتی الیکشن کے بیلٹ پیپرز کو اردو میں بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات: مختلف ریاستوں میں ووٹرزکو  اردو زبان میں  بیلٹ پیپرز کی فراہمی

امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے تاہم کچھ امریکی ریاستوں میں بزرگ اور بیمار شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی پولنگ بوتھ پر’’ارلی ووٹنگ‘‘ کا عمل جاری ہے جس میں ایک خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

غیر ملکی  خبر رساں ایجنسی  کے مطابق انگریزی زبان  نہ سمجھنے والے ووٹرز کو رائے شماری کے لیے ایسے بیلٹ پیپرز کی فراہمی قانونی ضرورت ہے جسے ووٹر سمجھ سکے،اس قانون اور اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں بیلٹ پیپرز کو اردو زبان میں بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو۔

اردو پاکستان کی قومی زبان اورجنوبی ایشیائی ممالک میں رابطے کی زبان ہے۔ امریکا میں مقیم لاکھوں افراد اردو بولتے اور سمجھتے ہیں جن پاکستانی، بنگلادیشی، بھارتی اور برمی وغیرہ شامل ہیں۔

امریکا میں ایسے ووٹرز کی تعداد ہزاروں میں ہے جو اردو زبان کو بولتے، سمجھتے اور پڑھ سکتے ہیں۔ اس لیے شکاگو بورڈ آف الیکشنز نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر اردو میں بھی بیلٹ پیپرز فراہم کیے ہیں، جبکہ دیگر ریاستوں کی جانب سے بھی اردو میں بیلٹ پیپرز کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کیا جا رہا ہے ۔بیلٹ پیپرز کی اردو زبان میں فراہمی پر ایشیائی اور خاص کر پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف  کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

شہبازشریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف  کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف نے  دوحا  میں قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری  اوردو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا اور مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر میں موجود پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل  اور قیام امن کے لیے قطر کے کردار کو سراہا،وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ تنازع پر قطر کے اصولی موقف اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیےاس کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا ۔

 قطر کے وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے  کردار کی تعریف کی اور قیام امن  کے لیے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں قطری وزیر اعظم نے   خطے میں پاکستان کی اسٹرٹیجک اہمیت اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید  مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے ترقی کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کی زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی،وزیراعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پاکستانی حکومت کے عزم اور حکمت عملی سے قطری وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شاندار اور پرتپاک استقبال پر اپنے ہم منصب اورقطر کے امیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی، محبت، باہمی احترام اور تعاون کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll