پوسٹ مارٹم رپورٹ کی عدم فراہمی کی وجہ سے ارشد شریف کی والدہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں ہیں۔


ارشد شریف کی والدہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور پٹشنر بائیو میٹرک تصدیق کروائی، انہوں نے درخواست کی ہے کہ تین نومبر کو ارشد شریف کی فیملی کے فوکل پرسن نے انتظامیہ سے رپورٹ مانگی لیکن انتظامیہ نے کہا پوسٹمارٹم رپورٹ ان کے پاس نہیں پولیس کے پاس ہے۔ فیملی فوکل پرسن پولیس کے پاس گئے تو انہوں نے انکار کیا اور انتظامیہ سے رابطے کا کہہ دیا۔
پمز انتظامیہ سے بارہا رابطہ کیا گیا وہ انکار کرتے ہیں نہ رپورٹ فراہم کرتے ہیں، پمز اور لوکل انتظامیہ نے فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ متعلق اندھیرے میں رکھا ہے،
ارشد شریف کی فیملی کی مشکل وقت میں رپورٹ کے لیے تذلیل کی جا رہی ہے۔ شک ہے کہ حقائق مسخ کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں رد وبدل کیا جا سکتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پورے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ارشد شریف فیملی کو ہر لمحہ آگاہ رکھا جائے، بغیر کسی تھرڈ پارٹی کی مداخلت کے پورے عمل کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی جائے اور ارشد شریف فیملی کے فوکل پرسن کو پورے عمل میں شامل کیا جائے۔

قطر:صدر مملکت آصف علی زرداری کی شیخ تمیم سے ملاقات،قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر
- 5 گھنٹے قبل

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ کر دیئے
- 4 گھنٹے قبل

واوڈا کوئی پیغام نہیں لائے، 27 ویں ترمیم کا مسودہ آئے گا تو بات کریں گے، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل
- 25 منٹ قبل

سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا
- 3 گھنٹے قبل

کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل
- 4 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم کو وفاق کےلیے خطرہ اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے،بیرسٹر گوہر
- 10 منٹ قبل

آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے،صدر ٹرمپ
- ایک گھنٹہ قبل

24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ
- 4 گھنٹے قبل

9مئی میں ملوث سابق رکن صوبائی اسمبلی نےگرفتاری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل









