ملک بھر میں شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 145واں یوم پیدائش آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔


شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9نومبر 1877کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، انھوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی اور پھر لاہور کا رخ کیا ۔ 1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔
علامہ اقبال 1905 میں برطانیہ چلے گئے جہاں پہلے انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی ٹرنٹی کالج میں داخلہ لیا اور پھر معروف تعلیمی ادارے لنکنزاِن میں وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی بعد ازاں بعد وہ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے انھوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے اپنی ہمہ گیر شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا اور 1930 میں آلہ باد میں اپنے تاریخی خطبے میں قیام پاکستان کا تصور پیش کیا ۔
علامہ اقبال کے اس خطاب نے برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کے حصول کیلئے واضح سمت اور جداگانہ تشخص دیا۔ شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے معروف مفکر، شاعر، مصنف، قانون دان، سیاست دان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔
اس حوالے سے دن کا آغاز مساجد میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا ۔لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ اپنے فرائض سے سبکدوش ہوگیا۔
پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد حسین، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔پاک بحریہ کے افسران ،جوانوں اور نیوی سویلینز کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔ یوم پیدائش کی مناسبت سے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع
- 2 دن قبل
انڈونیشیا کے صدردو روزہ سرکاری دورے پرکل اسلام آباد پہنچیں گے
- 17 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کے جہاز یاماما کا بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کا کامیاب آپریشن، 1500 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان میں جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہورہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
- 2 دن قبل
سکیورٹی فورسز نے قلات میں بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے
- 17 گھنٹے قبل

علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی
- 2 دن قبل

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل
- 2 دن قبل
ایران: میراتھن میں خواتین کی حجاب کے بغیر تصاویر سامنے آنے پر 2 منتظمین گرفتار کر لیا گیا
- 15 گھنٹے قبل
کراچی: پاک عمان بحریہ کی دوطرفہ جنگی مشق ثمرالطیب اختتام پزیر
- 16 گھنٹے قبل

9 مئی فسادات :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
- 2 دن قبل

بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
- 2 دن قبل









.jpg&w=3840&q=75)
