پاکستان

وزیر آباد حملے کی ایف آئی آر کو عدالت میں چیلنج کیاجائے گا: فواد

PTI لیڈر نے الزام لگایاہے کہ آئی جی پنجاب اور ڈی پی او گجرات نے شہادتیں ضائع کیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 8th 2022, 11:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر آباد حملے کی ایف آئی آر کو عدالت میں چیلنج کیاجائے گا: فواد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمااورسابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہا ہےکہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پروزیر آباد حملے کی ایف آئی آر کو  عدالت میں چیلنج کریں گے۔ 

 ایک بیان میں فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ آئی جی پنجاب اور ڈی پی او گجرات نے شہادتیں ضائع کیں۔ 

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہادتیں ضائع کرنے پر علیحدہ قانونی کارروائی شروع کی جارہی ہے۔