Advertisement
پاکستان

وزیرِ اعظم کا شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر پیغام

شاعرِ مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج پوری قوم ڈاکٹر علامہ اقبال کا یومِ پیدائش بڑی عقیدت و احترام سے منا رہی ہے ، علامہ اقبال نے امتِ مسلمہ کے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں ، ان کی عظمت اور اپنی کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 9th 2022, 2:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیرِ اعظم کا شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ  محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر پیغام

ڈاکٹر علامہ اقبال کے یوم پیدائش  پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں  کہا  کہ اقبال کا خواب امن کا گہوارہ، سیاسی برداشت اور بھائی چارے کا پاکستان تھا جہاں نوجوان تعمیری سوچ کے ساتھ ملک کو ترقی کی بلندیوں تک لے کر جائیں، ادارے مضبوط جبکہ عوام باشعور اور معیشت مستحکم ہو، آئیں مل کر آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم اقبال کے پاکستان کے حصول کیلئے دن رات محنت کریں گے، مجھے اپنی قوم اور بالخصوص نوجوانوں پر پورا اعتماد ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقبال نے امت کے نوجوانوں کو شاہین سے تعبیر دی جو اپنے حوصلے، خود اعتمادی، بہادری اور درویشی کی بدولت پرندوں میں منفرد مقام رکھتا ہے،  اقبال نے نوجوانوں کو مسلمانوں کے تابناک ماضی سے سبق حاصل کرکے مستقبل میں علم و تحقیق کی منازل طے کرنے کی تلقین کی اور یوں دنیا کو تسخیر کرکے ستاروں پر کمند ڈالنے کا نیا جوش و ولولہ پیدا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اقبال کے فلسفہِ خودی نے انسانیت کو دنیا کی تمام تر قوتوں کو زیر کرکے اپنی ذات کے ادراک سے دنیا اور آخرت کی منازل آسانی سے طے کرنے کا ایک ایسا نسخہِ کیمیاء فراہم کیا کہ جس کے اثرات نہ صرف برِ صغیر پاک و ہند بلکہ دنیا بھر میں آج بھی محسوس کئے جاتے ہیں اور اقبال کی تعلیمات پر نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں آج بھی جدید جامعات میں تحقیق کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقبال کی دینی خدمات بھی کسی سے پوشیدہ نہیں، انہوں نے دنیائے اسلام کو جدت بخشی اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کی. اقبال کا قرآن کی تعلیمات سے لگاؤ اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی محبت مثالی تھی۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں اپنے بنیادی حق یعنی آزادی کا ایسا شعور بیدار کیا کہ اسکی بدولت مسلمانانِ ہند ایک پرچم تلے جمع ہوگئے، علامہ اقبال نے مسلمانوں کیلئے برِ صغیر پاک و ہند میں ایک علیحدہ ریاست کا خواب دیکھا جسے قائد اعظم اور مسلم لیگ کے دیگر رہنماؤں نے شبانہ روز محنت سے شرمندہ تعبیر کیا،

افسوس کہ اقبال اپنے خواب کی تعبیر دیکھنے سے پہلے ہی خالقِ حقیقی سے جا ملے مگر آئیں ہم خود سے سوال کریں کہ کیا واقعی ہم نے اقبال کے اس پاکستان جس کی تعمیر میں تحریکِ پاکستان کے لوگوں کی انتھک محنت، لاکھوں لوگوں کی قربانیاں اور ہمارے اجداد کی امیدیں وابستہ تھیں کی حفاظت کی؟ انہوں نے کہا کہ اقبال کا پاکستان امن کا گہوارہ، سیاسی برداشت اور بھائی چارے کا پاکستان تھا۔

اقبال نے ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا جہاں نوجوان تعمیری سوچ سے اس ملک کو ترقی کی ان بلندیوں تک لے کر جائیں جہاں اقوامِ عالم میں پہلے کوئی نہ گیا ہو. اقبال کے پاکستان میں معاشرے میں بڑے چھوٹے کی تمیز اور نظریات میں اختلاف پر تہذیب کے دائرے میں رہ کر گفتگو سے معاملات طے ہوں، اقبال کے پاکستان میں ادارے مضبوط، عوام با شعور اور معیشت اس قدر مستحکم ہو کہ پاکستان معاشی طور پر قرضوں کی زنجیروں سے پاک ہو۔

انہوں نے کہا کہ آئیں مل کر آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم اقبال کے پاکستان کے حصول کیلئے دن رات محنت کریں گے، مجھے اپنی قوم، بالخصوص نوجوانوں پر پورا اعتماد ہے کہ اگر وہ ٹھان لیں تو یہ منزل دور نہیں کیونکہ "ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی"۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عظیم قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 145واں یوم پیدائش آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 12 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 3 دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 19 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 12 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 17 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 3 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 دن قبل
Advertisement