Advertisement
علاقائی

سند ھ حکومت کا کراچی سے حیدر آباد تک بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ

کراچی : سندھ حکومت نے کراچی کیلئے تین سو الیکٹرک بس درآمد کرنے کیلئے عالمی بینک سے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 11th 2022, 8:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سند ھ حکومت کا کراچی سے حیدر آباد تک بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ

تفصیلات کے مطابق یہ تجویز کراچی میں سندھ کے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے وزیر شرجیل میمن اور عالمی بینک کے منیجر ٹرانسپورٹ SHOMIK MEHNDIRATH کی قیادت میں وفد کے ملاقات میں سامنے آئی۔

سندھ حکومت اور عالمی بینک کے نمائندوں نے کراچی میں بس ریپڈ ٹرانزٹ YELLOW لائن کا مشترکہ سروے کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پہلے مرحلے میں کراچی سے حیدر آباد تک بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور دوسرے مرحلے میں اسے حیدر آباد سے سکھر تک چلایا جائے گا۔

Advertisement